11:50 am
 پروفیسر کی وجہ سے خودکشی کرنے والی طالبہ نادیہ اشرف کے بھائی نے سنسنی خیز انکشافات کر ڈالے

پروفیسر کی وجہ سے خودکشی کرنے والی طالبہ نادیہ اشرف کے بھائی نے سنسنی خیز انکشافات کر ڈالے

11:50 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشہ دنوں ایک خبر سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوئی جس میں پی ایچ ڈی کی ایک طالبہ کا ذکر تھا جس نے اپنے پروفیسر کے بیہودہ رویے کے بنا پر خودکشی کر لی ۔ اب اس حوالےسے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طالبہ کے بھائی نے انکشاف کیا ہے کہ نادیہ پہلے بھی ’خودکشی‘ کی کوشش کر چکی تھی۔ خیال رہے کہ ایک روز قبل ایک ویب رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’نادیہ اشرف نامی طالبہ نے اپنے پی ایچ ڈی سپر وائزر ڈاکٹر اقبال چوہدری کے مظالم سے تنگ آکر خود کشی کرلی‘۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نادیہ اشرف گزشتہ 15 برس میں اپنا پی ایچ ڈی مکمل نہیں کر پائی تھیں اور دعویٰ کیا گیا کہ نادیہ اشرف مبینہ طور پر اپنے قریبی دوستوں سے یہ کہتی تھیں کہ ‘ڈاکٹر اقبال چوہدری میرا پی ایچ ڈی نہیں ہونے دیں گے‘۔رپورٹ میں متوفی طالبہ کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ انہوں نے جب دوسری ریسرچ آرگنائزیشن میں نوکری اختیار کی تو وہاں بھی ڈاکٹر اقبال چوہدری نے ان کی نوکری ختم کروانے کی کوشش کی۔ مذکورہ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نادیہ اشرف کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے انصاف کا مطالبہ کرنے لگے اور جسٹس فار نادیہ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔دوسری جانب ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے ترجمان نے کہا کہ نادیہ اشرف ڈاکٹر امین سوریا کی زیرِ نگرانی2007 میں ایم فل پی ایچ ڈی میں اِن رول ہوئی تھیں اور ڈاکٹر امین سوریا کے جانے کے بعد وہ پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کے زیرِ نگرانی اپنا پی ایچ ڈی مکمل کررہی تھی۔ لیکن گزشتہ روز انہوں نے اپنے فلیٹ میں خودکشی کرلی۔ اب نادیہ کے بھائی شہباز نے بتایا کہ ’ہمیں سب سے پہلا جھٹکا تب لگا تھا جب نادیہ نے دو سال پہلے اپنی کلائیاں کاٹ کر پہلی بار خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ شہباز کے مطابق ایسا نادیہ نے اس وقت کیا تھا کہ جب ان سے کم نمبر حاصل کرنے والی ایک طالبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دے دی گئی تھی جس کا صدمہ نادیہ سے برداشت نہیں ہوا کیوں کہ انہیں 2016 میں ڈگری ملنی تھی مگر ان کے تحقیقی کام میں کچھ کمیوں کے باعث انہیں نہیں مل سکی تھی۔‘ ان کے مطابق ’اس دوران نادیہ کو کراچی کے ایک نفسیاتی ہسپتال میں بھی داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کا کچھ وقت تک علاج چلتا رہا اور ڈاکٹرز نے ہمیں بتایا کہ انہیں شیزوفرینیا نامی ذہنی بیماری ہے۔‘

تازہ ترین خبریں

ریسٹورنٹس میں آئوٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ختم

ریسٹورنٹس میں آئوٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ختم

برطانوی عدالت کاپاکستانی بزنس مین کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم

برطانوی عدالت کاپاکستانی بزنس مین کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم

لاکھوں ملازمتیں ۔۔ بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔۔ تنخواہیں کتنی بڑھیں گی؟ شاندار خبر آ گئی

لاکھوں ملازمتیں ۔۔ بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔۔ تنخواہیں کتنی بڑھیں گی؟ شاندار خبر آ گئی

ن لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کی 80سالہ ماں کے خلاف دوسرا مقدمہ درج، کیس کیا ہے ، جانیے تفصیل

ن لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کی 80سالہ ماں کے خلاف دوسرا مقدمہ درج، کیس کیا ہے ، جانیے تفصیل

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا کام ہونے والا ہے ؟جانیں 

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا کام ہونے والا ہے ؟جانیں 

نوازشریف نے فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھی ، فضل الرحمن سب کے ’’امام‘‘ نکلے،فرخ حبیب

نوازشریف نے فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھی ، فضل الرحمن سب کے ’’امام‘‘ نکلے،فرخ حبیب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:یوٹیلیٹی سٹورز کو ڈیجیٹل بنانے کے منصوبے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:یوٹیلیٹی سٹورز کو ڈیجیٹل بنانے کے منصوبے کی منظوری

چچی سے ناجائز تعلق، پکڑے جانے پر پوتے اوربہو نے بوڑھی ساس کے ساتھ کیا شرمناک کام کیا

چچی سے ناجائز تعلق، پکڑے جانے پر پوتے اوربہو نے بوڑھی ساس کے ساتھ کیا شرمناک کام کیا

 وزیراعظم پی ڈی ایم کے علاج کیلئے ویکسین تیار کررہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم پی ڈی ایم کے علاج کیلئے ویکسین تیار کررہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

ہمارے عمران خان سے گلے شکوے ہیں لیکن ۔۔ ۔۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعتراف کرلیا

ہمارے عمران خان سے گلے شکوے ہیں لیکن ۔۔ ۔۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعتراف کرلیا

’’چینی کے بعد گڑ بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا‘‘

’’چینی کے بعد گڑ بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا‘‘

ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھلونے کافیصلہ۔۔ حکومت نے تاریخ کا اعلان کردیا، والدین کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھلونے کافیصلہ۔۔ حکومت نے تاریخ کا اعلان کردیا، والدین کیلئے بڑی خبر

رواں سال انتخابات  کرانے کا فیصلہ ۔۔ حکومت نے تاریخ بھی بتادیا، کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت ، اپوزیشن  کیلئے بڑا چیلنج

رواں سال انتخابات کرانے کا فیصلہ ۔۔ حکومت نے تاریخ بھی بتادیا، کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت ، اپوزیشن کیلئے بڑا چیلنج

’’یہ (ن)لیگ اورپی پی کی کرپشن کا گند ہے‘‘شہبازگل ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر برس پڑے

’’یہ (ن)لیگ اورپی پی کی کرپشن کا گند ہے‘‘شہبازگل ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر برس پڑے