08:04 pm
متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی وجہ سامنے آ گئی،

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی وجہ سامنے آ گئی،

08:04 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی وجہ سامنے آ گئی، سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے بڑا راز فاش کر ڈالا ۔۔۔ سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی وجہ بتا دی۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی معیشت ڈاؤن ہو رہی تھی اس لیے اسرائیل کو تسلیم کر کیا اور ذاتی مفاد میں معاہدہ کیا۔انہوں نے مزہد کہا سعودی عرب کے لیے اسرائیل کو تسلیم
کرنا آسان نہیں ہو گا۔ خورشید قصور نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر حیران ہوا۔جب کہ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ان سے تعلقات کبھی متاثر نہیں ہوں گے، اسرائیل سے ہمدردی رکھنے والے کو پاکستان کے عوام نہیں چھوڑیں گے، مسلمان اور پاکستان اسرائیل کو اپنا دشمن نمبر ایک سمجھتے ہیں، فلسطین کی آزادی اور مسجد اقصیٰ کا مسئلہ حل ہونے تک اسرائیل مسلمانوں کا دشمن نمبر ایک ہی رہے گا، موجودہ حکومت نے عالمی سطح پر ملک کی تنہائی کو ختم کیا ہے، سعودی عرب، ایران اور ترکی سے مضبوط تعلقات ہیں، پاکستان کی کوششوں سے افغانستان میں امن ہونے جا رہا ہے، ہمارے سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں سمیت 70 ہزار جوانوں نے ملک کے لئے شہادتیں دی ہیں، شہیدوں کے ورثاء کو ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، سپہ سالار کی ریاض میں سعودی عسکری قیادت سے ملاقاتیں، باہمی فوجی تعاون اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر ریاض کا دورہ کیا، آرمی چیف کی سعودی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاد بن حامد اور کمانڈر جوائنٹ فورس لیفٹیننٹ جنرل (اسٹاف) فہد بن ترکی السعود سے ملاقاتیں ہوئیں، جس کے دوران دونوں ممالک کیدرمیان فوجی تربیت اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو ہوئی، قبل ازیں سعودی وزارت دفاع پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاد بن حامد نے استقبال کیا، جس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

تازہ ترین خبریں

ریسٹورنٹس میں آئوٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ختم

ریسٹورنٹس میں آئوٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ختم

برطانوی عدالت کاپاکستانی بزنس مین کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم

برطانوی عدالت کاپاکستانی بزنس مین کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم

لاکھوں ملازمتیں ۔۔ بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔۔ تنخواہیں کتنی بڑھیں گی؟ شاندار خبر آ گئی

لاکھوں ملازمتیں ۔۔ بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔۔ تنخواہیں کتنی بڑھیں گی؟ شاندار خبر آ گئی

ن لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کی 80سالہ ماں کے خلاف دوسرا مقدمہ درج، کیس کیا ہے ، جانیے تفصیل

ن لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کی 80سالہ ماں کے خلاف دوسرا مقدمہ درج، کیس کیا ہے ، جانیے تفصیل

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا کام ہونے والا ہے ؟جانیں 

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا کام ہونے والا ہے ؟جانیں 

نوازشریف نے فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھی ، فضل الرحمن سب کے ’’امام‘‘ نکلے،فرخ حبیب

نوازشریف نے فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھی ، فضل الرحمن سب کے ’’امام‘‘ نکلے،فرخ حبیب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:یوٹیلیٹی سٹورز کو ڈیجیٹل بنانے کے منصوبے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:یوٹیلیٹی سٹورز کو ڈیجیٹل بنانے کے منصوبے کی منظوری

چچی سے ناجائز تعلق، پکڑے جانے پر پوتے اوربہو نے بوڑھی ساس کے ساتھ کیا شرمناک کام کیا

چچی سے ناجائز تعلق، پکڑے جانے پر پوتے اوربہو نے بوڑھی ساس کے ساتھ کیا شرمناک کام کیا

 وزیراعظم پی ڈی ایم کے علاج کیلئے ویکسین تیار کررہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم پی ڈی ایم کے علاج کیلئے ویکسین تیار کررہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

ہمارے عمران خان سے گلے شکوے ہیں لیکن ۔۔ ۔۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعتراف کرلیا

ہمارے عمران خان سے گلے شکوے ہیں لیکن ۔۔ ۔۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعتراف کرلیا

’’چینی کے بعد گڑ بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا‘‘

’’چینی کے بعد گڑ بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا‘‘

ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھلونے کافیصلہ۔۔ حکومت نے تاریخ کا اعلان کردیا، والدین کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھلونے کافیصلہ۔۔ حکومت نے تاریخ کا اعلان کردیا، والدین کیلئے بڑی خبر

رواں سال انتخابات  کرانے کا فیصلہ ۔۔ حکومت نے تاریخ بھی بتادیا، کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت ، اپوزیشن  کیلئے بڑا چیلنج

رواں سال انتخابات کرانے کا فیصلہ ۔۔ حکومت نے تاریخ بھی بتادیا، کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت ، اپوزیشن کیلئے بڑا چیلنج

’’یہ (ن)لیگ اورپی پی کی کرپشن کا گند ہے‘‘شہبازگل ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر برس پڑے

’’یہ (ن)لیگ اورپی پی کی کرپشن کا گند ہے‘‘شہبازگل ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر برس پڑے