10:53 am
پاکستان کی عسکری قیادت کی سعودی ولی عہد سے ملاقات نہ ہو پانے کی وجہ سامنے آ گئی بڑا دعویٰ کر دیا گیا

پاکستان کی عسکری قیادت کی سعودی ولی عہد سے ملاقات نہ ہو پانے کی وجہ سامنے آ گئی بڑا دعویٰ کر دیا گیا

10:53 am


الریاض (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کی عسکری قیادت کی سعودی ولی عہد سے ملاقات نہ ہو پانے کی وجہ سامنے آ گئی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ سے متعلق اپنی ٹیم کے ساتھ 3 گھنٹے طویل میٹنگ کی، اس کے بعد سعودی شہزادے نے اپنے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان کو تمام تر اختیارات دیتے ہوئے آرمی چیف سے ملاقات کے لیے بھیجا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی عسکری قیادت کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران
آرمی چیف آف پاکستان کی سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات نہیں ہو پائی جس کے بعد ہمہ قسم کی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایسی خبریں آئی ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ سعودی عرب سے متعلق اپنی ٹیم کے ساتھ 3 گھنٹے طویل میٹنگ کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہزادے کی قیادت میں اس میٹنگ میں ان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان بھی شریک تھے جو کہ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع بھی ہیں۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام تر ضروری اختیارات سعودی شہزدے کے بھائی خالد بن سلمان کو دے کر آرمی چیف سے ملاقات کو بھیجا گیا جس کے بعد انہوں نے بعد میں آرمی چیف سے ملاقات بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دورہ اور ملاقاتوں سے متعلق کوئی مشترکہ اعلامیہ بھی سامنے نہیں آیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا کی طبیعت ان دنوں ناساز ہے اور شہزادہ محمد بن سلمان زیادہ تر وقت کی دیکھ بھال میں گزارتے ہیں۔ علاوہ ازیں سینیئر تجزیہ کار عامر متین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ معاملات مزید خراب ہونے سے رک گئے ہیں، مگر ابھی بہتر نہیں ہوئے اور نہ ہی ان میں اتنا سدھار آیا ہے کہ یہ پہلی سطح پر آئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران سعودی قیادت نے کسی مالی پیکج کا بھی اعلان نہیں کیا نہ ہی ان کی جانب سے کسی قسم کی گرم جوشی کا مظاہرہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

‘اپوزیشن کووہی  فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

‘اپوزیشن کووہی فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

ڈسکہ الیکشن معاملہ،ان دوحکومتی شخصیات کے  خلاف کارروائی کی جائے ، ن لیگ نے بڑامطالبہ کرڈالا

ڈسکہ الیکشن معاملہ،ان دوحکومتی شخصیات کے خلاف کارروائی کی جائے ، ن لیگ نے بڑامطالبہ کرڈالا

قومی خزانے میں کتنے ارب ڈالرز کااضافہ ہوگا ؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

قومی خزانے میں کتنے ارب ڈالرز کااضافہ ہوگا ؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

عثمان بزدارگزشتہ 2سال تک کیا کچھ کرتے رہے؟ سب سامنے آگیا

عثمان بزدارگزشتہ 2سال تک کیا کچھ کرتے رہے؟ سب سامنے آگیا

سری لنکانے مسلمانوں کے لیے ایساکیاکام کرڈالاجس پروزیراعظم بھی تعریف کیے بنانہ رہ سکے؟جانیں

سری لنکانے مسلمانوں کے لیے ایساکیاکام کرڈالاجس پروزیراعظم بھی تعریف کیے بنانہ رہ سکے؟جانیں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونگے یا خفیہ بیلٹ سے  پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی رائے پر لگ گئیں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونگے یا خفیہ بیلٹ سے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی رائے پر لگ گئیں

ڈسکہ میں ری پولنگ کا فیصلہ:  جعلی صادق وامین کا پول کھل گیا،پرویز رشید

ڈسکہ میں ری پولنگ کا فیصلہ: جعلی صادق وامین کا پول کھل گیا،پرویز رشید

غیرقانونی بھرتی کیس: ضمانت مسترد ہونےپر  نورلغاری اور ڈاکٹر کشور کمار گرفتار

غیرقانونی بھرتی کیس: ضمانت مسترد ہونےپر نورلغاری اور ڈاکٹر کشور کمار گرفتار

وزیراعظم آج کہاں جائینگے ؟ اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری ،کھلاڑیوں کیلئے صبح صبح بڑی خبر آگئی

وزیراعظم آج کہاں جائینگے ؟ اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری ،کھلاڑیوں کیلئے صبح صبح بڑی خبر آگئی

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی

جہانیاں : تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کوٹکر، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی

جہانیاں : تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کوٹکر، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی

بزدار حکومت بازی لے گئی،مزید5’’مدراینڈچائلڈ‘‘کیئرہسپتالوں کی منظوری

بزدار حکومت بازی لے گئی،مزید5’’مدراینڈچائلڈ‘‘کیئرہسپتالوں کی منظوری

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ :  چیئرمین اوگراسے جواب طلب

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ :  چیئرمین اوگراسے جواب طلب