02:35 pm
وفاقی حکومت کا مونال ریسٹورنٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا مونال ریسٹورنٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ

02:35 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں مارگلہ کے جنگلات میں موجود مونال ریسٹورنٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر زرتاج گل کا کہنا ہے کہ یہ اہم ترین فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ قانون کے تحت نیشنل پارک میں کسی قسم کی تعمیر یا کاروباری سرگرمی کی اجازت نہیں ہے۔
زرتاج گل سے سوال کیا گیا کہ کیا حکومت مونال ریسٹورانٹ کو ختم کر دے گی جو کہ مارگلہ نیشنل پارک میں واقع ہے ؟تو ان کا کہنا تھا کہ مونال سمیت جہاں پر بھی نیشنل پارک میں جو بھی غیر قانونی تعمیر ہوئی ہے وہ سب کی سب ختم کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کا بڑا سخت فیصلہ ہے اور جہاں پر بھی نیشنل پارک آئے گا وہاں کوئی تعمیر نہیں ہو سکتی۔زرتاج گل نے مزید بتایا کہ جنگلات کے فروغ کے لیے 10 ارب درختوں کے پروگرام کے علاوہ ہمارا فوکس ہے کہ ملک کے 15 نیشنل پارک کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جائے۔یہ وزیراعظم کا بہت بڑا اقدام ہیں۔پہلے نیشنل پارک صرف نام کے ہوتے تھے جہاں لکڑی بھی کٹتی تھی اور تعمیرات بھی ہوتی تھیں۔نیشنل پارک کو اب ہم باقاعدہ شکل دے رہے ہیں۔یہ نہیں ہو سکتا ہےکہ آپ صرف نام بنا دیں کہ نیشنل پارک ہے اور وہاں پر غیر قانونی کام ہوتا رہا ہے، یہ نہیں ہو سکتا۔یہ کام پچھلی حکومتوں نے کیے ہیں۔لوکل گورنمنٹ ،سی ڈی اے اور کنٹرکشن مافیا بھی ان کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔بڑی بڑی بلڈنگز بن گئیں،پہاڑوں کو کاٹ دیا گیا اور جو ریسٹورنٹس بن گئے وہ خود کروڑوں میں پیسے کما رہے ہیں۔انگریزوں کا بنایا ہوا بہت اچھا قانون ہے کہ اگر کوئی محفوظ ایریا ہے یا جنگل کا علاقہ ہے تو وہاں پر باقی سارے قوانین ختم ہو جاتے ہیں۔اسلام آباد میں دیکھیں تو نیشنل پارکس کے اندر ریسٹورنٹس بنے ہوئے ہیں۔یہ کیسے بن گئے؟ ہمارے دور میں تو نہیں بنے۔ہمیں جب کلر کہار کے اوپر کچھ نظر آیا تو فوری ایکشن لیا۔

تازہ ترین خبریں

‘اپوزیشن کووہی  فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

‘اپوزیشن کووہی فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

ڈسکہ الیکشن معاملہ،ان دوحکومتی شخصیات کے  خلاف کارروائی کی جائے ، ن لیگ نے بڑامطالبہ کرڈالا

ڈسکہ الیکشن معاملہ،ان دوحکومتی شخصیات کے خلاف کارروائی کی جائے ، ن لیگ نے بڑامطالبہ کرڈالا

قومی خزانے میں کتنے ارب ڈالرز کااضافہ ہوگا ؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

قومی خزانے میں کتنے ارب ڈالرز کااضافہ ہوگا ؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

عثمان بزدارگزشتہ 2سال تک کیا کچھ کرتے رہے؟ سب سامنے آگیا

عثمان بزدارگزشتہ 2سال تک کیا کچھ کرتے رہے؟ سب سامنے آگیا

سری لنکانے مسلمانوں کے لیے ایساکیاکام کرڈالاجس پروزیراعظم بھی تعریف کیے بنانہ رہ سکے؟جانیں

سری لنکانے مسلمانوں کے لیے ایساکیاکام کرڈالاجس پروزیراعظم بھی تعریف کیے بنانہ رہ سکے؟جانیں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونگے یا خفیہ بیلٹ سے  پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی رائے پر لگ گئیں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونگے یا خفیہ بیلٹ سے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی رائے پر لگ گئیں

ڈسکہ میں ری پولنگ کا فیصلہ:  جعلی صادق وامین کا پول کھل گیا،پرویز رشید

ڈسکہ میں ری پولنگ کا فیصلہ: جعلی صادق وامین کا پول کھل گیا،پرویز رشید

غیرقانونی بھرتی کیس: ضمانت مسترد ہونےپر  نورلغاری اور ڈاکٹر کشور کمار گرفتار

غیرقانونی بھرتی کیس: ضمانت مسترد ہونےپر نورلغاری اور ڈاکٹر کشور کمار گرفتار

وزیراعظم آج کہاں جائینگے ؟ اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری ،کھلاڑیوں کیلئے صبح صبح بڑی خبر آگئی

وزیراعظم آج کہاں جائینگے ؟ اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری ،کھلاڑیوں کیلئے صبح صبح بڑی خبر آگئی

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی

جہانیاں : تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کوٹکر، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی

جہانیاں : تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کوٹکر، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی

بزدار حکومت بازی لے گئی،مزید5’’مدراینڈچائلڈ‘‘کیئرہسپتالوں کی منظوری

بزدار حکومت بازی لے گئی،مزید5’’مدراینڈچائلڈ‘‘کیئرہسپتالوں کی منظوری

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ :  چیئرمین اوگراسے جواب طلب

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ :  چیئرمین اوگراسے جواب طلب