04:02 pm
ایک دن سکول آئیں دوسرے دن چھٹی ہو گی،حکومت نے نیا حکم جاری  کردیا،طلبا کی موجیں  ہی موجیں

ایک دن سکول آئیں دوسرے دن چھٹی ہو گی،حکومت نے نیا حکم جاری کردیا،طلبا کی موجیں ہی موجیں

04:02 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی وزیرتعلیم سکولز مراد راس نے کہاہے سکول کھلنے کے بعد تمام کلاسز کو ایک ساتھ نہیں بلایا جائے گا،پہلے مرحلے میں پانچویں سے دسویں جماعت لگانے کی اجازت ہوگی،تمام طلبہ کو بھی ایک دن سکول بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جو بچے ایک دن سکول آئیں گے ان کو دوسرے دن چھٹی ہوگی،25 اگست تک سکولوں سے بچوں کو سکول بلانے کا پلان مانگ لیا ہے ،نرسری سے چوتھی کلاس کے بچوں کو سکول بلانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں 
نے نجی سکول چینز کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا، پاک ایوان تعلیم کے سربراہ قاضی نعیم اور سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کے سربراہ رضا الرحمن نے کہا محکمہ سکول ایجوکیشن کو 25 اگست تک پلان جمع کروائیں گے ، ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس سے پہلے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں واضح کیا گیا کہ ان ڈور گیمز، جھولے، سلائیڈز اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں سیمینار، تقریری مقابلے، کھیلوں کے مقابلے اور ٹورنامٹ منعقد کروانے پر بھی پابندی عائد رہے گی۔ نوٹیفیکیشن میں تعلیمی اداروں میں ماسک پہنا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مارننگ اسمبلی منعقد کروانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ تعلیمی اداروں کی بسوں میں کل گنجائش کا 50 فیصد جبکہ ہاسٹلز کی سہولت کے لیے 30 فیصد گنجائش کو ہی استعمال کیا جائے گا۔ طالبعلموں اور سٹاف کو ہاتھ دھونے کا پابند کیا جائے گا۔ تمام تعلیمی ادارے صابن اور ہینڈ سینٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔اعلامیے میں ہدایت دی گئی ہے کہ سانس کی تکلیف میں مبتلا طالبعلم اور سٹاف کو گھروں تک ہی محدود رکھیں۔ تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے 3 دن قبل اداروں کی جامع صفائی اور ڈس انفکیٹ کیا جائے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر بھی یہ عمل دہرایا جائے۔ہدایات کے تحٹ تعلیمی اداروں میں 6 فٹ کا سماجی فاصلہ لازمی رکھا جائے گا۔ طالبعلموں کے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے پر پابندی ہوگی۔ سکول میں داخلے اور چھٹی کے وقت بھی سماجی فاصلہ لازمی کروایا جائے گا۔اساتذہ تعلیمی اداروں میں لیکچر دیتے وقت سماجی فاصلہ اپنائیں گے۔ تعلیمی اداروں میں طالبعلموں اپنا دوپہر کا کھانا گھر سے لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام بچوں کا تھرمل گن سے ٹمپریچر کو چیک کرنے اور الگ الگ ہیلتھ لاگ بک تیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ہمارا یہ کام کردو، پھر تم جانو اور عمران خان،اسٹیبلشمنٹ  نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

ہمارا یہ کام کردو، پھر تم جانو اور عمران خان،اسٹیبلشمنٹ نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

چیئرمین چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عراقی وزیر دفاع کی ملاقات

چیئرمین چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عراقی وزیر دفاع کی ملاقات

سرکاری ونجی سکولوں پرنئی پابندی لگ گئی

سرکاری ونجی سکولوں پرنئی پابندی لگ گئی

سینیٹ امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب  کیسے ممکن ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

سینیٹ امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب کیسے ممکن ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

دعا کبھی رائیگاں نہیں جاتی ،حکومت نے عوام کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی

دعا کبھی رائیگاں نہیں جاتی ،حکومت نے عوام کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی

پی ٹی آئی رہنما نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

پی ٹی آئی رہنما نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

اب کوئی غریب بے گھر نہیں ہوگا۔۔غریب عوام کوچھوٹے گھر کتنے لاکھ میں دیں گے

اب کوئی غریب بے گھر نہیں ہوگا۔۔غریب عوام کوچھوٹے گھر کتنے لاکھ میں دیں گے

میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی، فردوس  عاشق اعوان اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی

میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی، فردوس عاشق اعوان اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی

آگیا تو پھر جوان ہو کر ۔۔۔ اسکول کھلنے کے اعلان کے بعد بچے شفقت محمود سے ناراض

آگیا تو پھر جوان ہو کر ۔۔۔ اسکول کھلنے کے اعلان کے بعد بچے شفقت محمود سے ناراض

قطر سے ایل این جی کا نیا معاہدہ کیا ہے جس سے ہر سال 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، عمران خان

قطر سے ایل این جی کا نیا معاہدہ کیا ہے جس سے ہر سال 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، عمران خان

نظریاتی کارکن پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسد عمر

نظریاتی کارکن پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسد عمر

مشکلات ختم ہونے کا وقت قریب ،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں ریکارڈ اضافہ

مشکلات ختم ہونے کا وقت قریب ،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں ریکارڈ اضافہ

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

‘اپوزیشن کووہی  فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

‘اپوزیشن کووہی فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی