06:54 pm
شریف خاندان کے چیف فنانشل آفیسر کا منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

شریف خاندان کے چیف فنانشل آفیسر کا منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

06:54 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان کی اہم شخصیت نے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔قومی احتساب بیورو نیب نے شریف فیملی کےچیف فنانشل آفیسر محمد عثمان سے ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق ملزم محمد عثمان نے شہباز شریف فیملی کے
لیے منی لانڈرنگ کی، ملزم محمد عثمان نے 2005 میں رمضان شوگر مل میں 90 ہزار ماہانہ پر نوکری شروع کی۔نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2006 میں نواز شریف فیملی نے شہباز شریف فیملی سے حدیبیہ انجینئرنگ مل لے لی، پھر 2007 میں شہباز شریف فیملی نے اپنے بزنس کو بڑھانے کے لیے شریف فیڈ مل سمیت دیگر کمپنیاں بنائیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی کمپنیز بنانے کے لیے محمد عثمان سے فنڈز سے متعلق سوالات کیے گئے جس پر محمد عثمان نے بتایا کہ نئی کمپنیز کے لیے غیر ملکی ترسیلات اور قرضہ جات کے ذرائع بنائے گئے، غیر ملکی ترسیلات اور قرضہ جات کے لیے نصرت شہباز اور ان کے بیٹوں کے بینک اکاؤنٹس استعمال کیے گئے اور 2007 سے قبل غیر ملکی ترسیلات کو حمزہ شہباز مینج کرتے تھے۔نیب رپورٹ کے مطابق محمد عثمان سے شہباز شریف کے لیے منی لانڈرنگ سے متعلق سوالات بھی کیے گئے جس پر محمد عثمان نے بیان دیا ہے کہ سب کچھ سلیمان شہباز کے کہنے پر کرتا تھا، سلیمان شہباز کے کہنے پر وقار ٹریڈنگ کمپنی نے 600 ملین کی جعلی غیر ملکی ترسیلات کیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ساری رقم چیک کے ذریعے سلیمان شہباز کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تاہم محمد عثمان نے بیان دیا کہ سلیمان شہباز کے پاس پیسہ کہاں سے آتا ہے، اس کا انہیں معلوم نہیں۔نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بے نامی اکاؤنٹس سے متعلق ملزم محمد عثمان سے تحقیقات ابھی جاری ہیں۔خیال رہے کہ 3 اگست کو نیب نے شریف گروپ کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) محمد عثمان کو گرفتار کیا تھا اور وہ نیب کی حراست میں ہیں۔وہیں نیب نے سے 7 ارب روپے کی کرپشن کا ریفرنس نیب عدالت کے ایڈمن جج کی عدالت میں دائر کیا ہے۔ منی لانڈرنگ ریفرنس 55 جِلدوں پر مشتمل ہے جس میں شہباز شریف، سلیمان شہباز، حمزہ شہباز، رابعہ، نصرت شہباز اور نثار احمد سمیت 16 ملزمان نامزد ہیں

تازہ ترین خبریں

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

 پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں