10:39 am
پاکستان میں شادی کے دوران دلہن کی بچوں کے سامنے افسوسناک حرکت ، ویڈیو وائرل ہو گئی

پاکستان میں شادی کے دوران دلہن کی بچوں کے سامنے افسوسناک حرکت ، ویڈیو وائرل ہو گئی

10:39 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا بھر سمیت پاکستان میں شادیوں سے متعلق عجیب و غریب رسوم و رواج ہیں جن میں سے کچھ قانون جرم بھی سمجھے جاتے ہیں۔ ایسے رسم و رواج کی اگر بات کی جائے تو یقیناً سر فہرست پنجاب کے ایک کلچر کے مطابق شادیوں میں دلہنوں سے فائرنگ کروانا ہے ۔ اس حوالے سے 
 حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو سوشل میڈيا کی زینت بنی ہوئی ہے ۔ یہ ویڈیو پنجاب کے کسی مضافاتی علاقے کی ہے اور موسم کے حالات دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ حال ہی کی ویڈیو ہے جس میں موجود لوگ آپس میں پنجابی زبان میں بات کر رہے ہیں
اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شادی کا موقع ہے جہاں ایک لڑکی عروسی لباس میں موجود ہے اور مکمل نک سک سے تیار ہے اس کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ تصاویر یا تو اس کی رخصتی سے کچھ وقت پہلے لی گئی ہے یا پھر رخصتی کے فوراً بعد لی گئی ہے- گھر کی چھت پر بنی ہوئي یہ ویڈیو جس میں سفید لباس میں ایک جوان آدمی نظر آرہا ہے اور اس کے ہاتھ میں ایک گن ہے اس نے گن لوڈ کی اور اس کے بعد اس نے یہ لوڈڈ گن اس دلہن کے ہاتھ میں پکڑا دی جس نے پے در پے کئی ہوائی فائر کیے- اس واقعے کا افسوسناک پہلو یہ بھی تھا کہ اس واقعے کے دوران ایک کم عمر بچہ بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جس کے سامنے یہ غیر قانونی کام انجام دیا گیا اور اس کے بعد دلہن انتہائی فخریہ انداز میں گن دوبارہ اس آدمی کو دے دیتی ہے- اس طرح کے واقعات قانونا جرم ہیں مگر اس حوالے سے ایسی کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی کہ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ان افراد کے خلاف کسی قسم کی کوئی قانونی کاروائی کی گئی ہے یا پھر ایف آئی آر کاٹی گئی ہے- مگر اس کے باوجود خوشی کے اظہار کے لیے ایسے غیر قانونی کام انجام دینا ایک اچھا عمل نہیں ہے اور اس کی جتنی حوصلہ شکنی کی جائے کم ہے-

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ،   سیکورٹی لحاظ سے نیویارک، واشنگٹن اور نئی دہلی سے بہتر قرار دے دیا گیا

اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ، سیکورٹی لحاظ سے نیویارک، واشنگٹن اور نئی دہلی سے بہتر قرار دے دیا گیا

تمام انتظامات مکمل ، لاہور اورنج لائن ٹرین کا افتتاح جلدہو گا، عاصم سلیم باجوہ

تمام انتظامات مکمل ، لاہور اورنج لائن ٹرین کا افتتاح جلدہو گا، عاصم سلیم باجوہ

عوام راشن پانی جمع کرلیں ۔۔ملک کے کون کون سے علاقوں میں دوبارہ لاک ڈائون لگنے والاہے ،بری خبرآگئی

عوام راشن پانی جمع کرلیں ۔۔ملک کے کون کون سے علاقوں میں دوبارہ لاک ڈائون لگنے والاہے ،بری خبرآگئی

مجھےکوئی پرواہ نہیں حکومت پی ٹی آئی کی ہے یان لیگ کی  کچھ شرم ہوتی ہے،کچھ حیا ہوتی ہے،دوسال گزر گئے

مجھےکوئی پرواہ نہیں حکومت پی ٹی آئی کی ہے یان لیگ کی کچھ شرم ہوتی ہے،کچھ حیا ہوتی ہے،دوسال گزر گئے

ہمارے گھر بہہ گئے، میرا مرغا مر گیا، گندا پانی پینے سے جانور تک  مرگئے۔۔۔ بلاول ہماری مدد کو کب آئے گا؟ جب ہم مرجائیں گے؟

ہمارے گھر بہہ گئے، میرا مرغا مر گیا، گندا پانی پینے سے جانور تک مرگئے۔۔۔ بلاول ہماری مدد کو کب آئے گا؟ جب ہم مرجائیں گے؟

کورونا کے وار میں تیزی۔۔۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے سکولز اور یونیورسٹی بند۔۔والدین اور بچو ں کیلئے تشویشناک خبر

کورونا کے وار میں تیزی۔۔۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے سکولز اور یونیورسٹی بند۔۔والدین اور بچو ں کیلئے تشویشناک خبر

بچوں کی صحت ان کی تعلیم اور نجی سکولز کے نقصانات سے زیادہ اہم ہے، سکولز نہیں کھولیں گے،صوبائی حکومت ڈٹ گئی

بچوں کی صحت ان کی تعلیم اور نجی سکولز کے نقصانات سے زیادہ اہم ہے، سکولز نہیں کھولیں گے،صوبائی حکومت ڈٹ گئی

نوازشریف کی طرح جہانگیر ترین بھی شدید بیمار ۔۔۔ 15ارب کا ٹیکا لگاکر لندن جانےوالے پی ٹی آئی رہنما نے آیف آئی اے کوکیا جواب جمع کرایا؟

نوازشریف کی طرح جہانگیر ترین بھی شدید بیمار ۔۔۔ 15ارب کا ٹیکا لگاکر لندن جانےوالے پی ٹی آئی رہنما نے آیف آئی اے کوکیا جواب جمع کرایا؟