01:21 pm
پاکستانی رہنما ئوں میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیاستدان شاہد خاقان عباسی نکلے

پاکستانی رہنما ئوں میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیاستدان شاہد خاقان عباسی نکلے

01:21 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی رہنما ئوں میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیاستدان شاہد خاقان عباسی نکلے ، اس سال اتنی بڑی رقم قومی خزانے میں ٹیکس کے طور پر جمع کرائی کہ قارون کا خزانہ بھی چھوٹا لگے ۔۔۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ارکان پارلیمنٹ کی سال 2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی۔  ایف بی آر کےمطابق سال 2018 میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے سب سے زیادہ 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مالی سال 2018 میں 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے
ٹیکس دیا جب کہ بلاول بھٹو نے اس نے کچھ ہزار روپے زیادہ یعنی 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے ٹیکس دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوئی ٹیکس نہیں دیا ۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ میں سب سے زیادہ ٹیکس وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے 48 لاکھ 8ہزار 948روپے ٹیکس دیا جب کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 10 لاکھ 22ہزار184 روپے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 2 لاکھ 35 ہزار 982 روپے ٹیکس ادا کیا۔ ایف بی آر کی جاری کردہ معلومات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس دوران کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے 28 لاکھ 91 ہزار 455 روپے، رہنما مسلم لیگ اور رکن قومی اسمبلی شہباز شریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 545 روپے جب کہ ان کے بیٹے حمزہ شہباز نے 87 لاکھ 5 ہزار 368 روپے ٹیکس دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر نے 53 لاکھ 46 ہزار 342 روپے ٹیکس دیا۔

تازہ ترین خبریں

ہمارے گھر بہہ گئے، میرا مرغا مر گیا، گندا پانی پینے سے جانور تک  مرگئے۔۔۔ بلاول ہماری مدد کو کب آئے گا؟ جب ہم مرجائیں گے؟

ہمارے گھر بہہ گئے، میرا مرغا مر گیا، گندا پانی پینے سے جانور تک مرگئے۔۔۔ بلاول ہماری مدد کو کب آئے گا؟ جب ہم مرجائیں گے؟

کورونا کے وار میں تیزی۔۔۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے سکولز اور یونیورسٹی بند۔۔والدین اور بچو ں کیلئے تشویشناک خبر

کورونا کے وار میں تیزی۔۔۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے سکولز اور یونیورسٹی بند۔۔والدین اور بچو ں کیلئے تشویشناک خبر

بچوں کی صحت ان کی تعلیم اور نجی سکولز کے نقصانات سے زیادہ اہم ہے، سکولز نہیں کھولیں گے،صوبائی حکومت ڈٹ گئی

بچوں کی صحت ان کی تعلیم اور نجی سکولز کے نقصانات سے زیادہ اہم ہے، سکولز نہیں کھولیں گے،صوبائی حکومت ڈٹ گئی

نوازشریف کی طرح جہانگیر ترین بھی شدید بیمار ۔۔۔ 15ارب کا ٹیکا لگاکر لندن جانےوالے پی ٹی آئی رہنما نے آیف آئی اے کوکیا جواب جمع کرایا؟

نوازشریف کی طرح جہانگیر ترین بھی شدید بیمار ۔۔۔ 15ارب کا ٹیکا لگاکر لندن جانےوالے پی ٹی آئی رہنما نے آیف آئی اے کوکیا جواب جمع کرایا؟

موٹروے کیس میں بڑی پیشرفت۔۔ ایک اور  گرفتاری ۔۔ مرکزی ملزم عابد کے حوالے سے بڑی خبر

موٹروے کیس میں بڑی پیشرفت۔۔ ایک اور گرفتاری ۔۔ مرکزی ملزم عابد کے حوالے سے بڑی خبر

نوازشریف کا اے پی سی سے خطاب کا فیصلہ۔ ۔۔ حکومت نے بڑا ایکشن لے لیا،اپوزیشن جماعتیں سر پکڑ کر بیٹھ گئیں ،کارکنوں کیلئے بری خبر

نوازشریف کا اے پی سی سے خطاب کا فیصلہ۔ ۔۔ حکومت نے بڑا ایکشن لے لیا،اپوزیشن جماعتیں سر پکڑ کر بیٹھ گئیں ،کارکنوں کیلئے بری خبر

تعلیمی ادارےپھر سے  بند کرنے سے متعلق سے فیصلہ۔۔وفاقی وزیر تعلیم نے دوٹوک اعلان کردیا

تعلیمی ادارےپھر سے بند کرنے سے متعلق سے فیصلہ۔۔وفاقی وزیر تعلیم نے دوٹوک اعلان کردیا

نامور عالم دین کے انتقال کی خبر آگئی،عالم اسلام میں سوگ کاسماں

نامور عالم دین کے انتقال کی خبر آگئی،عالم اسلام میں سوگ کاسماں