06:42 am
پاکستان کے سابق صدر سمیت اہم شخصیت کے بھارتی خفیہ ایجنسی سے رابطے  ماہانہ کتنے کروڑ روپے ان شخصیات کے اکائونٹ میں آرہے ہیں

پاکستان کے سابق صدر سمیت اہم شخصیت کے بھارتی خفیہ ایجنسی سے رابطے ماہانہ کتنے کروڑ روپے ان شخصیات کے اکائونٹ میں آرہے ہیں

06:42 am

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سینئر تجزیہ کار اور صحافی ہارون الرشید نے نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بتایا کہ وہ کئی دفاعی ماہرین سے ملاقات کر چکے ہیں اور ان ماہرین نے ان کو جن حالات سے آگاہ کیا وہ غور طلب معاملات ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جن دفاعی ماہرین سے ملے ہیں اور جنہوں نے یہ تجزیات دیئے ہیں ہارون
الرشید کو ان کی ذہانت، دیانت اور اعانت پر مکمل بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کا خیال ہے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” ویسے تو ہر وقت پاکستان کے خلاف برسرپیکار ہے اور ہمیشہ کسی نہ کسی سازش میں ملوث رہتی ہے مگر موجود صورتحال میں "را” پاکستان میں شرانگیزی پھیلانے کے لیے کراچی کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ہارون الرشید نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آصف زرداری ابھی تک بانی ایم کیوایم الطاف حسین سے رابطے میں ہیں اور ان کو ماہانہ4 کروڑ روپے پہنچائے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دفاعی ماہرین کے مطابق بلوچستان میں بھی بھارت کی سرگرمیاں تیز ہو سکتی ہیں۔ دوسری جانب کرتارپور راہداری کے دوسری جانب بھارت میں کوئی ہلچل نوٹ کی گئی ہے جس کے بعد بھارت کو خبردار کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت اس راہداری کو بھی سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ہارون الرشید نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ اتنے سنگین مقدمات کے باوجود غیر ملکی ایجنسیز ابھی تک الطاف حسین کو بچانے میں لگی ہیں، انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حکومت میں موجود ایم کیو ایم کے لوگوں میں سے بھی کچھ ابھی تک بانی ایم کیوایم سے رابطے میں ہیں۔

تازہ ترین خبریں