08:12 am
اچھاتویہ بات تھی۔۔۔سینیٹرفیصل جاویدنے رواں سال ٹیکس جمع کرایایانہیں،حقیت سامنے آگئی

اچھاتویہ بات تھی۔۔۔سینیٹرفیصل جاویدنے رواں سال ٹیکس جمع کرایایانہیں،حقیت سامنے آگئی

08:12 am

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ سینیٹر فیصل جاوید ٹیکس نادہندہ نہیں ہیں۔ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیکس ڈائریکٹری میں فیصل جاوید کا نام غلطی سے ٹیکس نادہندہ کے طور پر تھا اور اس غلطی کو دور کرلیا گیاہے۔ایف بی آر کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید 
نے 46 ہزار 127 روپے ٹیکس ادا کیا۔خیال رہے کہ ایف بی آر کے مطابق سب سے زیادہ 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس شاہد خاقان عباسی نے جمع کرایا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار روپے ٹیکس دیا۔علاوہ ازیں فہرست میں ایسے وفاقی وزراء، سینیٹر اور اراکین قومی اسمبلی بھی شامل ہیں جنہوں نے سرے سے ٹیکس دیا ہی نہیں۔

تازہ ترین خبریں