09:27 am
کورونا کے وار میں تیزی۔۔۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے سکولز اور یونیورسٹی بند۔۔والدین اور بچو ں کیلئے تشویشناک خبر

کورونا کے وار میں تیزی۔۔۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے سکولز اور یونیورسٹی بند۔۔والدین اور بچو ں کیلئے تشویشناک خبر

09:27 am

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان میں بھی کورونا کیسز سامنے آنے پر 10 سکول اور ایک یونیورسٹی بند کر دی گئی۔کورونا کے خطرات کم نہ ہوئے، تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کیسز سامنے آگئے، طلبہ اور سٹاف کے متاثر ہونے پر چاروں صوبوں میں کئی تعلیمی ادارے بند کرا دئیے گئے۔پنجاب میں سکول کھلنے کے بعد 32 بچے اور 2 ملازمین کورونا کا شکار ہوگئے۔ سندھ میں تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد 89 بچوں اور
ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے۔ کوئٹہ، ژوب، گوادر اور ڈیرہ بگٹی میں 10 سکول اور ایک یونیورسٹی بند کر دی گئی۔خیبرپختونخوا میں 13 اساتذہ میں مہلک وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ٹانک اور مالاکنڈ کے دو سکولوں میں ایک، ایک کلاس روم بند کر دیا گیا، دیر بالا کے نجی سکول سے بھی دو کیس سامنے آگئے۔

تازہ ترین خبریں