09:32 am
ہمارے گھر بہہ گئے، میرا مرغا مر گیا، گندا پانی پینے سے جانور تک  مرگئے۔۔۔ بلاول ہماری مدد کو کب آئے گا؟ جب ہم مرجائیں گے؟

ہمارے گھر بہہ گئے، میرا مرغا مر گیا، گندا پانی پینے سے جانور تک مرگئے۔۔۔ بلاول ہماری مدد کو کب آئے گا؟ جب ہم مرجائیں گے؟

09:32 am

کراچی (ویب ڈیسک )سندھ میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے لیکن کوئی مسائل میں گھرے عوام پر نظر کرم کرنے والا نہیں، سندھ حکومت بڑے بڑے دوعوں میں مصروف ہے تو وفاق بھی زبانی کلامی کام کررہی ہے، ان مسائل سے تنگ آکر معصوم بچہ بھی بولنے پر مجبور ہوگیا۔بارش کے پانی میں کھڑے بچے نے سندھی زبان میں چیئرمین پیپلز پارٹی سمیت سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، بچے نے ہاتھ میں اپنا مرا ہوا مڑغا لئے سندھ حکومت کو مخاطب
کرتے ہوئے کہا کہ گندا پانی پینے سے میرا مرغا مر گیا،ہم بھی مرجائیں گے۔سندھ حکومت پر تنقید کے نشتربرساتے ہوئے بچے نہ کہا کہ ہمارے گھر بہہ گئے، گندا پانی پینے سے جانور تک مرگئے۔۔۔ بلاول ہماری مدد کو کب آئے گا؟ جب ہم مرجائیں گے؟سوشل میڈیا پر بچے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، صارفین سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں،سندھ میں بارشوں کی تباہی کے بعد عوام بے یارو مدرگارہیں، ان کے جذبات سامنے آنے لگے۔بدین کی تحصیل ٹنڈو باگو کی مختلف یونین کونسل بارش کے باعث شدید متاثر ہیں سیم نالوں سے بہنے والا پانی اب بھی تیزی سے مختلف علاقوں کو نقصان پہنچا رہا ہے جبکہ انتظامیہ نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے، اسی طرح اندورن سندھ کے دیگر شہروں میں بھی عوام کا برا حال ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں