11:36 am
موٹروے پر ایک اور افسوسناک واقعہ، بس ڈرائیور نے دو خواتین کو موٹروے پر اتاردیا۔۔۔خواتین کی حالت خراب

موٹروے پر ایک اور افسوسناک واقعہ، بس ڈرائیور نے دو خواتین کو موٹروے پر اتاردیا۔۔۔خواتین کی حالت خراب

11:36 am

لاہور(ویب ڈیسک )مسافر بس نے 2 خواتین اور بچوں کو ٹرمینل کی بجائے موٹروے پر اتار دیا، خوف کا شکار فیملی کو پولیس نے ریسکیو کر لیالاہور سے سیالکوٹ سے جانے والی پرائیویٹ بس سروس نے خواتین اور بچوں کو موٹروے پر اتار دیا۔ نجی مسافر بس کمپنی کی جانب سے عجیب اقدام دیکھنے میں آیا تفصیلات کے مطابق بس نے 2 خواتین اور ان کے بچوں کو موٹروے پر اتار دیا اور وہاں سے روانہ ہو گئی۔ٹرمینل کی بجائے موٹروے پر اتارنے پر مسافر خواتین اور بچے خوفزدہ ہو گئے،پریشانی کے عالم میں مبتلا خواتین کی جانب سے پولیس کو مطلع کیا گیا جس کے
بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان خواتین اور بچوں کو بحفاظت ریسکیو کر کے ان کے گھر تک پہنچایا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا ہے کہ متعلقہ بس کو بھی تحویل میں لیا جا چکا ہے۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ آئندہ کوتاہی برتنے والی مسافر بسوں کی کمپنی پر پابندی لگا دی جائے گی۔یاد رہے کہ مذکورہ بالا واقعہ ایسے وقت میں رپورٹ ہوا جب حال ہی میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی اور اسے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ گذشتہ روز بھی موٹروے سے ایک اغوا اور اس سے کامیاب بازیابی کا واقعہ رپورٹ ہوا۔ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این 5 نارتھ 2 سیکٹر کے افسران نے مغوی عورت اور اس کی تین بیٹیوں کی کامیابی سے بازیابی کے بعد اغوا کاروں کو گرفتارکر لیا۔ ترجمان کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ ٹو کے افسران ایس پی او ملک عباس اور محمد منیر معمول کی پیٹرولنگ پر تھے کہ انہوں نے مندرہ کےقریب موٹروے پر کار نمبری LXF-9255 کے اندر سے ایک عورت کو مدد کے لیے پکارتے ہوئے دیکھا۔ان موٹروے ایس پی اوز افسران نے بڑی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کار کو روک کر خاتون اور تینوں بچوں کو کامیابی کے ساتھ بازیاب کرا لیا اور2 اغوا کاروں جن کے نام سہیل ادریس ولد راجہ محمد ادریس سکنہ گوجر خان راولپنڈی اور شہزاد ولد محمد فاروق کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے موٹروے پولیس کے ان افسران کو بہتر کارکردگی پر تعریفی اسناد اور ڈی آئی جی کی جانب سے ان افسران کے لیے نقد انعام کا بھی اعلان کر دیا گیا۔موٹروے پر حالیہ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے پر شہری شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں

تازہ ترین خبریں