06:20 pm
روک سکو تو روک لو۔۔ مریم نواز حکومت کے لیے دردسر بن گئیں، بڑا اعلان ، پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

روک سکو تو روک لو۔۔ مریم نواز حکومت کے لیے دردسر بن گئیں، بڑا اعلان ، پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

06:20 pm

لاہور (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی آواز گھر گھر گونجے گی، روک سکو تو روک لو، اب جب نوازشریف بولنے لگا تو حکومت کی جان پر کیوں بن گئی؟ کنٹینر پر گالیاں دینے، ہنڈی اور سول نافرمانی کی تلقین کرنے والوں کیلئے توپیمرا استعمال نہ کیا گیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کنٹینر پر گالیاں دینے، ہنڈی اور سول نافرمانی کی تلقین کرنے، بجلی کے بل پھاڑنے، سرکاری املاک و پولیس پر حملے کرنے والوں کو تو نواز شریف نے روکا نہ پیمرا کو استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اب جب نواز شریف بولنے لگا ہے تو کیوں جان پر بن گئی ہے؟ اس کی آواز گھر گھر گونجے گی انشاءاللہ، روک سکو تو روک لو! اسی طرح 
مریم نواز نے کہا کہ پیمرا کے ذریعے نوازشریف کا خطاب روکا گیا تو سوشل میڈیا پر لائیو چلے گا۔نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب لندن سے ہی سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز بشمول فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب پر لائیو سٹریم کریں گے۔دوسری جانب وفاقی حکومت سابق وزیراعظم نواز شریف کا اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب روکنے کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 20 تاریخ کو اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی میں ورچوئل شرکت کی دعوت دی تھی جسے نوازشریف نے قبول کر لیا تھا۔ اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور کر رہی ہے۔معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور ان کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ہوں گے۔ یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک مفرور مجرم سیاسی ایکٹیوٹیز کرے اور بھاشن دی-انہوںنے کہاکہ شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا، یہ اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی جھوٹ بولتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے پر حکومت نے انہیں نومبر میں علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی جہاں وہ اب تک موجود ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو