04:01 pm
میاں نوازشریف ٹوئٹر پر ایکٹو ہوگئے

میاں نوازشریف ٹوئٹر پر ایکٹو ہوگئے

04:01 pm


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سوشل میڈیاپر ایکٹو ہو چکے ہیں اور انھوںنے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرجوائن کر لی ہے۔ ان کا ہینڈل @NawazSharifMNS ہے۔ انہوں نے ابھی تک اپنے اکاؤنٹ سے کوئی ٹویٹ نہیں کیا ہے تاہم اس کے باوجود ان کے چند منٹوں میں ہی 10 ہزار کے قریب فالورز ہوچکے ہیں۔ 
نواز شریف کے سوشل میڈیا پر انٹری مارنے کے بعد ٹوئٹر پر پاکستان میں #TwitterWelcomesNawazSharif ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے ٹوئٹر جوائن کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ان کا ٹوئٹر پر آنے کا مقصد لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہنا ہے، انہوں نے ساتھ ہی نواز شریف کو ٹوئٹر ہینڈل بھی مینشن کیا۔

تازہ ترین خبریں