04:02 pm
پولیس سانحہ لاہور موٹروے کے ملزم کی گرفتار کرنے کے نزدیک

پولیس سانحہ لاہور موٹروے کے ملزم کی گرفتار کرنے کے نزدیک

04:02 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ موٹروے کے مرکزی ملزم عابد علی ملہی کی گرفتاری نزدیک آگئی ۔ ملزم کے بھائی اور بہنوئی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عابد علی ملہی قصور سے گرفتار کیے گئے اس کے بہنوئی عارف علی سے کچھ دن پہلے رابطے میں تھا۔ جس کی بناپر تفتیش کو آگے بڑھایا گیا
اور آج سانحہ رنگ روڈ کے مرکزی ملزم عابد علی ملہی کے رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔دوسری جانب گجر پورہ موٹر وے کیس کا مرکزی ملزم عابد علی ملہی شیخوپورہ اور قصورکے بعد ننکانہ پولیس کو بھی چکمہ دے کر فرار ہوگیا، پولیس 10 فٹ پر موجود عابد کو نہ پکڑ سکی، ملزم سالی سے پارک میں ملنے آیا تھا، مکینوں کی پولیس کو اطلاع، ایس ایچ او صرف 3 اہلکار ساتھ لایا۔پولیس نے ملزم کی سالی کشور اور 2سالوں کو پکڑ کر پوچھ گچھ کی اور رہا بھی کردیا، علاقے میں سرچ کا کام بھی بے سود رہا