04:03 pm
سابق رکن صوبائی اسمبلی رائے عثمان کھرل ق لیگ میں شامل

سابق رکن صوبائی اسمبلی رائے عثمان کھرل ق لیگ میں شامل

04:03 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چودھری برادران نے اہم سیاسی کامیابی سمیٹتے ہوئےسا بق رکن اسمبلی کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ تفصیلات کےمطابق  تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما معروف سیاسی شخصیت رائے عثمان خان کھرل (سابق ایم پی اے پی پی 56 جڑانوالہ) نے اسپیکر پنجاب اسمببلی چوہدری پرویز الٰہ سے چوہدری ہاؤس میں ملاقات کی، اس ملاقات میں مختلف سیاسی امور زیر بحث لائے گئے، اس مو قع پر رائے عثمان خان کھرل نے چوہدری برادران کی قیادت پر
مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا، رائے عثمان خان کھرل کا کہنا تھا کہ وہ اکلیے نہیں اپنے ساتھیوں ، خاندان کے افراد اور حلقے کی عوام کے ساتھ ق لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، رائے عثمان کھرل سابق ایم این اے رائے عارف حسین کھرل کے صاحبزادے ہیں۔ اس موقع پر ق لیگی رہنماء بھی موجود تھے، ق لیگی قیادت کی جانب سے رائے عثمان خان کھرل کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پاکستان مسلم لیگ (ق) میں وارم ویلکم کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں