04:40 pm
کپتان کی کوششیں رنگ لے آئیں ،پاکستان امت  مسلمہ کالیڈربن گیا،دنیابھرکےمسلم ممالک کابڑافیصلہ

کپتان کی کوششیں رنگ لے آئیں ،پاکستان امت مسلمہ کالیڈربن گیا،دنیابھرکےمسلم ممالک کابڑافیصلہ

04:40 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی عالمی سطح پرپذیرائی میں دن بدن اضافہ ہورہاہے اوروطن عزیز کودنیابھرمیں سراہاجارہاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان یواین اکنامک اینڈ سوشل کونسل کے54میں سے 52ووٹ لے کامیاب ہوگیاپاکستان کو96فیصد کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی ۔پاکستان کمیٹی کے لیے دوبارہ انتخاب میں کامیاب ہواہے۔بین الاقوامی اقتصادی تعاون اوردیرپاترقی کے اہداف کے شعبوں میں پاکستان کی شراکت داری کایہ اعتراف بھی ہے۔دوسری طرف پاکستان کوگلوبل اسلامک لیڈرشپ ایوارڈ سے بھی نواز دیاگیا۔یہ ایوارڈ پاکستان کواسلامی بینکاری کے اصولوں
پرعمل پیراہونے اوراس میں دن بدن ترقی کی وجہ سے ملا۔یہ ایوارڈ ڈاکٹرعارف علوی نے وصول کیا۔وزیراعظم عمران خان کوآسٹریامیں ہونے والی سمٹ میں مدعوکیاگیاتھا۔وزیراعظم نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے خطاب کیا۔یہ کانفرنس دنیابھرمیں ہونیوالی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقد کی گئی ۔ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازنکراس کانفرنس کے روح رواں تھے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے خاص طور پراس کانفرنس میں شرکت کرنے کی درخواست کی تھی۔