05:17 pm
صائمہ جنسی درندگی کیس، پیپلزپارٹی رہنما خان ناصر عباس خان بنگھو جسمانی ریمانڈ پر جیل روانہ

صائمہ جنسی درندگی کیس، پیپلزپارٹی رہنما خان ناصر عباس خان بنگھو جسمانی ریمانڈ پر جیل روانہ

05:17 pm



اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی ) جنسی درندگی کا ارتکاب کرنے والے مجرم ناصر عباس خان بنگھو کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی میں درج جنسی زیادتی کے کیس کے ملزم پیپلزپارٹی رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی خان ناصر عباس خان بنگھو کو عدالت نے 14روزہ جسمانی ریمانڈر پر جیل بھجوا دیا ہے ملزم ناصر عباس خان نے صائمہ نامی خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر
جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا پولیس نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ لیا ہوا تھا، تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ملزم کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزم کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے، یاد رہے ملزم ناصر عباس خان کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمات درج ہیں اور ملزم جیل بھی جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں