05:11 am
آل پارٹیز کانفرنس ،مسلم لیگ (ن) کا11 رکنی وفد کا اعلان

آل پارٹیز کانفرنس ،مسلم لیگ (ن) کا11 رکنی وفد کا اعلان

05:11 am


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے آل پارٹیز کانفرنس  کے لیے11 رکنی وفد کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کی جانب جاری بیان کے مطابق اے پی سی میں  11 رکنی وفد کی قیادت  مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی وفد کا حصہ ہوں گی۔اے پی سی میں شرکت کرنے والے وفد میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، احسن اقبال 
اور ایاز صادق بھی شامل ہوں گے اس کے علاوہ وفد میں پرویز رشید، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، امیر مقام اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہوں گے،واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورانگزیب کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کیلئے 6 ناموں کااعلان کیا تھا کہ جو بعد ازاں فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں وفد میں شامل ارکان کا حتمی فیصلہ شہباز شریف کریں گے