09:19 pm
کراچی ائیر پورٹ پر بچھو کے کاٹنے سے اے ایس ایف کا جوان جاں بحق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی ائیرپورٹ کے رن وے کے قریب بچھو کے کاٹنے سے ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کا ایک جوان جاں بحق ہوگیا۔  اے ایس ایف کے ترجمان کرنل عثمان تنویر تفسیر کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 12 ستمبر کو کراچی ائیرپورٹ کے رن وے کے قریب پیش آیا تھا جہاں اے ایس ایف اہلکار ندیم رن وے کے ساتھ کیمپ پر سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا۔  عثمان تنویر کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد کراچی ائیرپورٹ کے رن وے کے اطراف خود رو گھاس اُگ رہی ہے جس کی تلفی کی جارہی ہے، ویرانے کی وجہ سے سانپ اور بچھو اور حشرات الارض بھی پائے جاتے 
ہیں جنہیں سول ایوی ایشن کی جانب سے ختم بھی کیا جارہا ہے۔ ترجمان کے مطابق اہلکار محمد ندیم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اس میں زہر کا پھیلاؤ روکنے کے لیے طبی امداد دی گئی تھی بعد ازاں حالت بگڑنے پر اسے علاج کے دوران درجن سے زائد ڈرپس بھی لگائی گئیں۔ ڈرپس لگانے سے محمد ندیم کی حالت کچھ بہتر ہوئی تاہم رضائے الٰہی سے وہ 17 ستمبر کو انتقال کر گیا، لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ندیم کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق یہ ایک حادثاتی واقع ہے، ادارے کی جانب سے اہلکار کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی مگر خدا کو یہی منظور تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ادارے کے متعلقہ شعبے کے افسران متاثرہ فیملی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی ہرممکن دادرسی کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ریسٹورنٹس میں آئوٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ختم

برطانوی عدالت کاپاکستانی بزنس مین کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم

لاکھوں ملازمتیں ۔۔ بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔۔ تنخواہیں کتنی بڑھیں گی؟ شاندار خبر آ گئی

ن لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کی 80سالہ ماں کے خلاف دوسرا مقدمہ درج، کیس کیا ہے ، جانیے تفصیل

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا کام ہونے والا ہے ؟جانیں 

نوازشریف نے فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھی ، فضل الرحمن سب کے ’’امام‘‘ نکلے،فرخ حبیب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:یوٹیلیٹی سٹورز کو ڈیجیٹل بنانے کے منصوبے کی منظوری

چچی سے ناجائز تعلق، پکڑے جانے پر پوتے اوربہو نے بوڑھی ساس کے ساتھ کیا شرمناک کام کیا

 وزیراعظم پی ڈی ایم کے علاج کیلئے ویکسین تیار کررہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

ہمارے عمران خان سے گلے شکوے ہیں لیکن ۔۔ ۔۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعتراف کرلیا

’’چینی کے بعد گڑ بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا‘‘

ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھلونے کافیصلہ۔۔ حکومت نے تاریخ کا اعلان کردیا، والدین کیلئے بڑی خبر

رواں سال انتخابات  کرانے کا فیصلہ ۔۔ حکومت نے تاریخ بھی بتادیا، کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت ، اپوزیشن  کیلئے بڑا چیلنج

’’یہ (ن)لیگ اورپی پی کی کرپشن کا گند ہے‘‘شہبازگل ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر برس پڑے