11:48 am
 افسوسناک خبر سنا دی گئی ، کیا ہونے والا ہے ؟ تیاری کر لیں 

افسوسناک خبر سنا دی گئی ، کیا ہونے والا ہے ؟ تیاری کر لیں 

11:48 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی تیاری کر لیں ، موسم سرما کے آغاز میں ہی پاکستانیوں کو افسوسناک خبر سنا دی گئی ، کیا ہونے والا ہے ؟ تیاری کر لیں ۔۔۔۔ موسم سرما میں گیس کی بدترین قلت کا امکان ظاہر کردیا گیا، ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں250 سے 300ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہوجائے گا، جس سے گیس کے مسائل مزید پیچیدہ ہوں گے، ابھی بھی کم گیس موصول ہونے کے باعث لو پریشرکی شکایات ہیں۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق موسم سرما میں250 سے300ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہونے کا امکان ہے۔ جس سے گیس صارفین
متاثر ہوں گے۔ موسم سرما میں گیس کے مسائل مزید پیچیدہ ہوں گے۔ ایس ایس جی سی نے کےالیکٹرک اور دیگر اداروں کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔ مختلف گیس فیلڈز سے گیس کم موصول ہو رہی ہے۔ ایس ایس جی سی کو150ایم ایم سی ایف ڈی شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا کہ کم گیس موصول ہونے کے باعث لو پریشرکی شکایات ہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی سندھ نے کراچی میں بجلی اور گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کےالیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اعصاب شکن لوڈشیڈنگ کو فی الفور ختم کرے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ کراچی میں 18 گھنٹوں پر محیط بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس کی 19 گھنٹوں پر محیط لوڈشیڈنگ نے کراچی کے عوام کی زندگیاں اجیرن کرڈالی ہیں۔انھوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں سے ایورج بلنگ کی شکل میں حد سے زائد اوور بلنگ کررہی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرکے پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔ بجلی کے نرخوں میں اضافیسے کے الیکٹرک کو تقریبا 52 ارب روپے ماہانہ کی اضافی آمدن ہوگی جو کہ عوام جیب پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ وقار مہدی نے کہا ہے کہ کراچی کے اربن ایریاز میں اپارٹمنٹس جبکہ مضافات میں تنگ گھروں میں رہنے والے کروڑوں عوام گرمی و حبس کے عالم میں بجلی اور گیس کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے بلبلا اٹھے ہیں لیکن کراچھی سے منتخب ہونے والی تحریک انصاف کے صدر، وزیرآعظم اور اراکین اسمبلی کو کراچی کے عوام سے کوئی ہمدردی نہیں۔

تازہ ترین خبریں

سرگودھا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے،صدرمملکت

سرگودھا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے،صدرمملکت

بلاول بھٹو زرداری کی سید عالم شاہ بخاری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

بلاول بھٹو زرداری کی سید عالم شاہ بخاری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، پمز انتظامیہ

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، پمز انتظامیہ

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا  ہے‘‘شہباز گل

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا ہے‘‘شہباز گل

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار

کراچی گولیوں کی ترتڑاہٹ سے گونج اٹھا،9افراد زخمی

کراچی گولیوں کی ترتڑاہٹ سے گونج اٹھا،9افراد زخمی

وزیر اعظم آج پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم آج پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

 لگتا ہے 27 ایکشن پلان پر عمل آمد کے بعد فیٹیف پاکستان سے مزید ناجائز مطالبات کریگا، سینیٹر رحمان ملک

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز