12:19 pm
بیٹیاں بیٹوں سے کم نہیں ۔۔ کراچی میں 6 ہنرمند بیٹیاں  والدین کیلیے فخر کا باعث بن گئیں۔ کیسے ؟ جانیے شاندار تفصیلات

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے شہری نصیب جمال نے اپنی6 بیٹیوں کو برقی آلات کی مرمت اورالیکٹرک کا کام سکھا کرہنرمندی کے لحاظ سے لڑکوں اور لڑکیوں کی تفریق ختم کردی۔نصیب جمال کا کہنا ہے کہ معاشرے میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے والدین بچیوں پر بھروسہ کریں اور انھیں تعلیم کے ساتھ ہنر مند بھی بنائیں، ہنر مند بیٹیاں بیٹوں سے بڑھ کر والدین کا فخر ثابت ہوں گی، قصبہ کالونی میں 20سال سے الیکٹریشن کا کام کرنے والے نصیب جمال نے اپنے عزم و حوصلہ سے معاشرے میں صنفی تفریق اور لڑکیوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق فرسودہ سوچ اور
خیالات کو شکست دے دی۔نصیب جمال کو قدرت نے 8 بیٹیوں کی نعمت سے نوازا، رشتے داروں اور اہل خانہ کی جانب سے لڑکیوں کی پیدائش پر روایتی باتوں نے نصیب جمال کی سوچ کو تحریک دی کہ بیٹوں اور بیٹیوں میں کیوں فرق کیا جاتا ہے اس سوال کا جواب بھی انھوں نے خود ہی تلاش کیا اور قصبہ کالونی میں برقی آلات کی مرمت کی دکان پر اپنی بچیوں کو ساتھ لے جانا شروع کردیا۔نصیب جمال کہتے ہیں کہ اپنی پہلی 2 بیٹیوں کو 4 سے 6 سال کی عمر میں دکان ساتھ لے جانا شروع کیا تو لوگوں نے باتیں بنائیں خود بچیوں کی دادی نے کہا کہ یہ روایت کے خلاف ہے اور بچیوں کا دکان میں بیٹھنا اچھا نہیں لیکن نصیب جمال کے ارادوں میں کوئی کمی نہ آسکی اور انھوں نے بچیوں میں برقی آلات کی مرمت کا شوق پروان چڑھایا جلد ہی بچیوں نے برقی آلات کی مرمت میں مہارت حاصل کرلی۔نصیب جمال کی دو بڑی بیٹیاں جب 13سے 14سال کی عمر کو پہنچیں تو انھیں گھر بٹھادیا لیکن جب تک وہ الیکٹرک اور الیکٹریشن کے کام میں مہارت حاصل کرچکی تھیں دوسرے اور تیسرے نمبر کی بیٹیوں نے بھی اپنی بہنوں کی تقلید کی اور الیکٹرک اور الیکٹریشن کا کام سیکھا اور اب چوتھے اور پانچویں نمبر کی بیٹیاں ان مراحل سے گزررہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا  ہے‘‘شہباز گل

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار

کراچی گولیوں کی ترتڑاہٹ سے گونج اٹھا،9افراد زخمی

وزیر اعظم آج پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم آج پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

 لگتا ہے 27 ایکشن پلان پر عمل آمد کے بعد فیٹیف پاکستان سے مزید ناجائز مطالبات کریگا، سینیٹر رحمان ملک

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ فواد چوہدری

عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،تحقیقات کا مطالبہ

پی ایس ایل کا دسواں میچ ۔۔۔ پشاورزلمی کااسلام یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

دلہن ٹریکٹر سے کود کر تھانے پہنچ گئی ۔۔ بھاراتیوں کا تھانے کے باہر احتجاج