11:42 am
سلمان شہباز کےملازمین کے اکاؤنٹ میں 9.5ارب روپے کا انکشاف

سلمان شہباز کےملازمین کے اکاؤنٹ میں 9.5ارب روپے کا انکشاف

11:42 am

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے چھوٹے بیٹے سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں۔ ایف آئی اے نے ان اکاؤنٹس کی تفصیلات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کر دی ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سلمان شہباز کے چپڑاسی مقصود کے بینک اکاؤنٹ میں 2.3 ارب روپے کا انکشاف ہوا۔ مقصود چپڑاسی نے ان پیسوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ایک قیمتی مرسڈیذ کار بھی خریدی جبکہ شبیر قریشی کلرک کے اکاؤنٹ میں ایک ارب، رانا
وسیم کے اکاؤنٹ میں 24 کروڑ، اقرار کے اکاؤنٹ میں 64 کروڑ، تنویر الحق کلرک کے اکاؤنٹ میں 52 کروڑ، خضر حیات اکاؤنٹ کلرک کے اکاؤنٹ میں 1.2 ارب روپے، توقیر الدین کے اکاؤنٹ میں 45 کروڑ روپے جمع کروائے گئے اور کچہ رقم نکلوائی بھی گئی۔ایف آئی اےبینکنگ کرائم سرکل لاہور نے ان خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا اور معلومات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے فراہم کر دی ہیں جبکہ اس سلسلے میں ایف ائی اے کے بینکنگ کرائم سرکل نے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا اور تمام بینکوں سے ان ملازمین کے نام پر خفیہ اکاونٹ کی تفصیلات طلب کی ہیں جبکہ اسی کیس میں سکیورٹی ایکسچینج کمیشن اف پاکستان ایس ای سی پی سے ملازمین کے نام پر کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔ یہ تفصیلات ملنے کے بعد ایک مکمل رپورٹ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کر دی جائیں گی۔ بعدازاں ایف آئی اے کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم نے آج شریف فیملی کے ملازمین کو تحقیقات کے لئے طلب کر رکھا تھا۔تحقیقاتی ٹیم کے سامنے العربیہ شوگر ملز کے ملازمین پیش ہوئے۔ انہوں نے اپنے بنک اکاؤنٹ میں موجود اربوں روپے کی رقم بارے تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کروایا۔ملازم رانا وسیم. اقرار، تنویر الحق و دیگر ملازمین ایف آئی اے میں پیش ہوئے۔

پاک فوج پر سرحد پار سے حملہ، شہادتوں کی اطلاعات، کتنے جوان شہید ہوئے؟آئی ایس پی آر نے تفصیلات بتادیں

پاک فوج پر سرحد پار سے حملہ، شہادتوں کی اطلاعات، کتنے جوان شہید ہوئے؟آئی ایس پی آر نے تفصیلات بتادیں

جنرل باجوہ نے نواز شریف ،مولاناکوکھری کھری سنادیں آرمی چیف نے ایساکیاکہاجس کے بعدمولاناکے بیٹے پرسکتہ  طاری ہوگیا

جنرل باجوہ نے نواز شریف ،مولاناکوکھری کھری سنادیں آرمی چیف نے ایساکیاکہاجس کے بعدمولاناکے بیٹے پرسکتہ طاری ہوگیا

شہباز شریف نے آرمی چیف کی پارلیمانی لیڈرز سے ملاقات  کی تصدیق کردی،قائدحزب اختلاف تمام حقائق سامنے لے آئے

شہباز شریف نے آرمی چیف کی پارلیمانی لیڈرز سے ملاقات کی تصدیق کردی،قائدحزب اختلاف تمام حقائق سامنے لے آئے

پاکستان میں تعلیمی ادارے کھولنے کا دوسرا مرحلہ ، NCOCکی جانب سے اجازت ملی یا نہیں ؟ اعلان کردیا گیا

پاکستان میں تعلیمی ادارے کھولنے کا دوسرا مرحلہ ، NCOCکی جانب سے اجازت ملی یا نہیں ؟ اعلان کردیا گیا

عسکری قیادت کی سیاستدانوں سے ملاقات،آرمی چیف  نے کونسی 3ڈیمانڈز رکھ دیں ،سینئرصحافی نے بڑادعویٰ کردیا

عسکری قیادت کی سیاستدانوں سے ملاقات،آرمی چیف نے کونسی 3ڈیمانڈز رکھ دیں ،سینئرصحافی نے بڑادعویٰ کردیا

الیکشن کی رات کس لیڈر نے عسکری قیادت کو فون کیا؟ ۔۔  سب کے راز کھلے گئے،کیا کہا تھا؟ تہلکہ خیز رپورٹ

الیکشن کی رات کس لیڈر نے عسکری قیادت کو فون کیا؟ ۔۔ سب کے راز کھلے گئے،کیا کہا تھا؟ تہلکہ خیز رپورٹ

پاکستان میں بار پھر موسلادھار بارشیں ، محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی۔۔کب سے طوفانی سپیل شروع ہوگا۔۔؟ جانیے تفصیل

پاکستان میں بار پھر موسلادھار بارشیں ، محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی۔۔کب سے طوفانی سپیل شروع ہوگا۔۔؟ جانیے تفصیل

شدید گرمی کے بعد آج سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں، سیلاب کی خدشہ۔۔ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔

شدید گرمی کے بعد آج سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں، سیلاب کی خدشہ۔۔ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔