02:33 pm
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نامکمل قرار

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نامکمل قرار

02:33 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی فنڈنگ کیس پر سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو نامکمل قرار دے ڈالا ہے۔ اور اسے چھ ہفتوں میں دوبارہ مکمل کرنے کی ہدایات دے ڈالی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ مکمل بھی نہیں ہے اور تفصیلی بھی نہیں ہے ، بلکہ نامکمل ہے۔ اسکروٹنی کمیٹی دستاویزات اور ریکارڈ ثبوتوں کی تشخیص کرنے میں بھی ناکام رہی۔اسکروٹنی کمیٹی نے دونوں فریقین، اسٹیٹ بینک کی دستاویزات اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال نہیں کی۔ جبکہ اسکروٹنی کمیٹی کے پاس ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے
متعلقہ فورم اور تمام ذرائع حاصل تھے۔غیرملکی فنڈنگ کیس کا معاملہ واپس اسکروٹنی کمیٹی کے سپرد کیا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ جانچ پڑتال کے بعد پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی 6 ہفتوں میں جامع اور تفصیلی رپورٹ تیار کی جائے