02:42 pm
انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کل شام کو ہو گا

انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کل شام کو ہو گا

02:42 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرمیڈیٹ طالب علموں کیلئے بڑی خوشخبری ،انتظار کی گھڑ یاں ختم ہوئیں ،نتائج کا اعلان کل شام کیا جائے گا۔ نتائج کا اعلان چیئرمین لاہور بورڈ ریاض ہاشمی کریں گے، انٹرمیڈیٹ پاٹ ٹو کے امتحان میں 2 لاکھ امیدواروں نےحصہ لیا تھا، بورڈ حکام کے مطابق نتائج کا اعلان پرموشن پالیسی کے مطابق کیا جائے گا۔ڈ نتائج کا اعلان کل شام 5 بجے کیا جائے گا اور نتائج کو لاہور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں طلبہ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی نتائج حاصل کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ میٹرک کے نتائج کے اعلان پر طلبا
شدید ناخوش ہیں اور انھوں نے احتجاج کرتے ہوئے رزلٹ کارڈ پھاڑ دیے ہیں۔