03:40 pm
نبیل گبول کی اینکر جمیل فاروقی کو دھمکی

نبیل گبول کی اینکر جمیل فاروقی کو دھمکی

03:40 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی رہنما نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر کو اٹھانے کی دھمکی دے ڈالی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینکر پرسن جمیل فاروقی نے نجی ٹی وی پر ہونے والے پروگرام کی ویڈیو شیئر کی ہے،نبیل گبول سے جمیل فاروقی سے کہا کہ آپ سے سوال پوچھ لوں ،آپ نے لیاری کی بات کی، ڈر لگ رہا ہے۔ جس پر نبیل گبول کا کہنا تھا کہ آپ جیسا اینکر جو آل پارٹیز کانفرنس کے معززین کے اکٹھ کو “چارٹر آف کرپشن” کہہ رہا ہے اسے لیاری
اسٹائل میں جواب ملنا چاہیئے پھر بولے اس کا مطلب آپ کو گھر سے اٹھوانا ہرگز نہیں، ساتھ ہی کہہ دیا کہ کنول شوذب اتنا بولتی ہے پتہ نہیں گھر والوں کے ساتھ کیا کرتی ہوں گی۔