04:42 pm
آل پارٹیز کانفرنس میںاستعفوں پر بحث مباحثہ ہوتا رہا

آل پارٹیز کانفرنس میںاستعفوں پر بحث مباحثہ ہوتا رہا

04:42 pm

اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پارٹیز کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان اورآصف علی زرداری کے درمیان استعفوں کے مسئلے پر بحث کے انکشافات ہوئے ہیں۔ مولانافضل الرحمان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت اور قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان کے استعفوں پر مصررہے جس پر آصف زرداری نے کہا کہ مولانا صاحب میں آ پ سے تین سال بڑا ہوں۔ تاہم فضل الرحمان نے بھی یہی جواب دیا کہ نہیں جناب تین سال بڑا تو میں ہوں۔ بلاول نے کہا ہم استعفیٰ نون لیگ کو جمع کراتے ہیں۔نوازشریف وطن واپس آکر استعفیٰ اسپیکر کو پیش کر دیں، نواز شریف نے جواب میں کہاکہ میں استعفوں
کا مخالف نہیں،چاہتا ہوں حکومت کے خلاف دبائو بنا کر استعفیٰ دیے جائیں۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمن استعفوں کے بارے میں پارٹی رہنمائوں سے بحث کرتے رہے، آصف زرداری نے ایک موقع پر کہا کہ مولانا میں آپ سے تین سال بڑا ہوں چھوٹوں سے بات منوانا جانتا ہوں جبکہ مولانا فضل الرحمن نے تکرار کی اور کہا کہ نہیں میں3سال بڑا ہوں میں اپنی بات منوالوں گا تاہم اے پی سی میں اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا۔اے پی سی کے دوران ہر دور میں حکومت میں رہنے والوں کو پارٹیوں میں نہ لینے کا فیصلہ بھی ہوا۔