10:29 am
عسکری قیادت سے پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات، نیب پر تحفظات کا اظہار

 اسلام آباد(نیوزڈیسک) آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات میں پارلیمانی رہنماؤں نے نیب کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور پارلیمانی رہنماؤں کے مابین گزشتہ ہفتے ملاقات ہوئی جس میں  گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں گلگت بلتستان کو نیا صوبہ بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ شرکا نے تجویز دی کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کا یہ کام نئی اسمبلی پر چھوڑ دیا جائے
اور نئی اسمبلی خود قرارداد پاس کرے گی۔ملاقات میں شریک ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے وفد میں شہباز شریف، خواجہ آصف اور احسن اقبال شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری اور شیری رحمان بھی وفد کے ہمراہ ملاقات میں موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے اہم میٹنگ ہوئی جس میں قومی سلامتی کے اداروں نے سیاسی رہنماؤں پر واضح کردیا کہ فوج کو انتخابی عمل سے الگ رکھا جائے۔ قومی سلامتی سے وابستہ حکام نے اس عزم کو دہرایا کہ پاک فوج ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنے فرائض ماضی کی طرح ادا کرتی رہے گی لیکن انتخابی عمل، پولنگ، جیسے معاملات میں افواج پاکستان کو دور رکھا جائے اور سول امور اور معاملات کو سول انتظامیہ ہی سرانجام دے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی رہنماؤں نے نیب کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جس پر عسکری قیادت نے کہا کہ نیب کو خود بنایا اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔

تازہ ترین خبریں

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

 وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

 عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے 

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہزارہ جرنلسٹس ایسو سی ایشن کا مشاورتی اجلاس 

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس،پائیدار ترقی کے اہداف کی سفارشات کا جائزہ لیا