12:35 pm
عسکری قیادت کی سیاستدانوں سے ملاقات،آرمی چیف  نے کونسی 3ڈیمانڈز رکھ دیں ،سینئرصحافی نے بڑادعویٰ کردیا

عسکری قیادت کی سیاستدانوں سے ملاقات،آرمی چیف نے کونسی 3ڈیمانڈز رکھ دیں ،سینئرصحافی نے بڑادعویٰ کردیا

12:35 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سیاستدانوں کی عسکری قیادت سے ملاقات کی اندرونی کہانی ، رؤف کلاسرا کی زبانی۔۔۔ آرمی چیف نے سیاسی قیادت سے کیا ڈیمانڈز کیں؟ بلاول کو آرمی چیف نے کیا جواب دیا؟اپنے تجزئیے میں رؤف کلاسرا نے کہا کہ انہوں نے چارٹرڈ آف ڈیموکریسی میں یہ عہد کیا تھا کہ ہم جرنیلوں سے خفیہ ملاقاتیں نہیں کریں گے لیکن پھر اسے بھول گئے اور جرنیلوں سے ملاقاتیں شروع کردیں۔جس دن ایف اے ٹی ایف قانون کی منظوری ہوئی، انہیں اسی دن بلایا گیا تھا،انہیں آئی ایس آئی کے میس میں بلایا گیا کہ آئیں آپکو کھانا کھلاتے ہیں،
اس میں یہ سب پہنچ گئے، پہنچنے والے کون ہیں؟ بلاول ، شہباز شریف، سراج الحق صاحب اور مولانا فضل الرحمان نے تو اپنے بیٹے کو بھیجا۔ شیری رحمان تھیں، سب سے بڑے جو اپنے والد کی معافیاں مانگتے تھے کھڑے ہوکر کہ میرے والد نے جرنیلوں کے ساتھ ملکر بہت زیادتیاں کی تھیں، وہ بھی موجود تھے۔رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ اس میں شیخ رشید کو بھی بلایا گیا تھا، انہیں گواہی کے طور پر رکھا گیا تھا تاکہ یہ مکر نہ جائیں۔اگر یہ مکریں گے تو شیخ رشید ٹی وی اور پارلیمنٹ میں انکی کلاس لیتے رہیں گےرؤف کلاسرا نے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ فوج کی 2 تین ڈیمانڈز ہیں، ایک ڈیمانڈ یہ تھی کہ اٹھارہویں ترمیم کو ریورس کیا جائے، اس میں این ایف سی کا مسئلہ آرہا ہے کہ صوبوں کو پیسے زیادہ مل رہے ہیں اور مرکز کے پاس کم ہیں۔ مرکز کا موقف ہے کہ ہمارے پاس پیسے بچتے ہیں سب آپ لے جاتے ہیں، جو قرضے ہیں وہ ہمیں ہی واپس کرنے پڑتے ہیں۔اختیارات کا بھی مسئلہ چل رہا ہے، اس پر بھی پکڑا ہوا ہے کہ انہیں ریورس کریں۔آرمی کی دوسری ڈیمانڈ بتاتے ہوئے رؤف کلاسرا نے کہا کہ دوسرا فوج یہ چاہتی ہے کہ گلگت بلتستان میں سی پیک کی وجہ سے آئینی ترامیم لانا چاہتے ہیں تاکہ تنازعات ختم ہوں، اسے پاکستان کا پانچواں صوبہ بنادیا جائے۔رؤف کلاسرا کے مطابق بلاول نے اس میٹنگ میں کچھ ایشوز اٹھائے، انہوں نے عمران خان حکومت کا ایشو اٹھاتے ہوئے 1971 کا سقوط ڈھاکہ کا حوالہ دیدیا، اس پر جنرل باجوہ نے کہا کہ ہم نے آپ سے آپکے ڈیروں یا گھروں پر آکر ملاقات کی خواہش کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی ہم آپ سے ملنے آتے ہیں۔آپ سیاستدان ہی ہم سے خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں۔آپکے اپنے ایجنڈے ہیں، آپکے اپنے مسائل ہیں۔اسکے بعد جنرل باجوہ نے شہبازشریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے آپکےو الد سے متعلق جو فرمایا تھا وہ ہم سے مشورہ کرکے تو نہیں فرمایا تھا، ہم نے انہیں نہیں کہا تھا کہ یہ کہو کہ پیٹ پھاڑ کر دولت نکالوں گا، لاڑکانہ، لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔ ہم تو چاہتے ہیں کہ آپ سب ملکر ملک کو آگے لیکر جائیں گے اور ہم تو چاہتے ہیں کہ ہم پیچھے بیٹھ کر آپکو سپورٹ دیں۔کلاسرا کے مطابق جنرل باجوہ نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو کہا کہ آپ کیا مجھے میسیجز بھیجتے رہتے ہیں کہ ملنا ہے، میٹنگ کرنی ہیں، سیکرٹ ملاقاتیں بھی کرتے ہیں اور طعنے بھی دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

قانون تیار ، کن پاکستانیوں کو سزائے موت دیدی جائے گی ؟ آج کی سب سے بڑی خبر

قانون تیار ، کن پاکستانیوں کو سزائے موت دیدی جائے گی ؟ آج کی سب سے بڑی خبر

مسلم لیگ (ن ) نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چیلنج قبول کر لیا

مسلم لیگ (ن ) نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چیلنج قبول کر لیا

 فاروق ستار نے جھوٹ بولا تھا ان سے ملاقات انکی دعوت پر ہوئی تھی ، اس نے کہا میرے حالات بہت خراب ہیں ، حریم شاہ کے نئے انکشافات

فاروق ستار نے جھوٹ بولا تھا ان سے ملاقات انکی دعوت پر ہوئی تھی ، اس نے کہا میرے حالات بہت خراب ہیں ، حریم شاہ کے نئے انکشافات

 ریڈیو پاکستان سے نکالے گیے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑی خبر ۔۔۔۔ ملازمین کو دوبارہ بحال کرنے کی ہدایت

ریڈیو پاکستان سے نکالے گیے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑی خبر ۔۔۔۔ ملازمین کو دوبارہ بحال کرنے کی ہدایت

فارن فنڈنگ کا معاملہ!حافظ حسین احمد نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کو فنڈ دینے والوں کے نام بتادئیے

فارن فنڈنگ کا معاملہ!حافظ حسین احمد نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کو فنڈ دینے والوں کے نام بتادئیے

براڈ شیٹ معاملے کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ کون ہونگے ۔۔۔ نام سامنے آگیا

براڈ شیٹ معاملے کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ کون ہونگے ۔۔۔ نام سامنے آگیا

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ اعلان کر دیا گیا

‏عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔مریم نوا ز

‏عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔مریم نوا ز

‏عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔مریم نوا ز

‏عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔مریم نوا ز

 انصاف دیر سے ملنے کی وجہ سے کرمنلز کو تحفظ مل جاتا ہے، وراثتی سرٹیفکیٹ کا 15 دن میں اجراء خوش آئند ہے۔وزیراعظم عمران خان 

 انصاف دیر سے ملنے کی وجہ سے کرمنلز کو تحفظ مل جاتا ہے، وراثتی سرٹیفکیٹ کا 15 دن میں اجراء خوش آئند ہے۔وزیراعظم عمران خان 

حکومت گرانے کی تمام دھمیکیاں ہوا ہوئیں ۔۔ پی ڈی ایم نے لانگ مارچ موخر کر دیا‎ ، وجہ کیا بنی ؟جانیے تفصیل

حکومت گرانے کی تمام دھمیکیاں ہوا ہوئیں ۔۔ پی ڈی ایم نے لانگ مارچ موخر کر دیا‎ ، وجہ کیا بنی ؟جانیے تفصیل

کس کو کتنا منافع ملےگا۔۔ادارہ قومی بچت نے سکیموں کی شرح منافع میں رد وبدل کردیا

کس کو کتنا منافع ملےگا۔۔ادارہ قومی بچت نے سکیموں کی شرح منافع میں رد وبدل کردیا

اب کوئی جعلی اور بوگس کرکے تو دکھائیں ۔۔۔ جعلی اور بوگس کالز کرنے والے ہوشیارہوجائیں۔۔  نیا قانون آگیا

اب کوئی جعلی اور بوگس کرکے تو دکھائیں ۔۔۔ جعلی اور بوگس کالز کرنے والے ہوشیارہوجائیں۔۔  نیا قانون آگیا

مولانا فضل الرحمان سب سے زہریلے اور منفی سیاستدان ہیں، آل لوٹ مار ایسوسی ایشن مذہب کارڈ استعمال کر رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان

مولانا فضل الرحمان سب سے زہریلے اور منفی سیاستدان ہیں، آل لوٹ مار ایسوسی ایشن مذہب کارڈ استعمال کر رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان