02:06 pm
شہباز شریف نے آرمی چیف کی پارلیمانی لیڈرز سے ملاقات  کی تصدیق کردی،قائدحزب اختلاف تمام حقائق سامنے لے آئے

شہباز شریف نے آرمی چیف کی پارلیمانی لیڈرز سے ملاقات کی تصدیق کردی،قائدحزب اختلاف تمام حقائق سامنے لے آئے

02:06 pm

لاہور(ویب ڈیسک )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حزب اختلاف کی آل پارٹیس کانفرنس سے قبل آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اب جبکہ خبر سامنے آگئی ہے تو میں انکار نہیں کرتا کہ اپوزیشن کی اے پی سے سے ایک رات قبل آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں دیگر پارلیمانی لیڈرز بھی موجود تھے جہاں میں بھی شریک تھا ۔قائد حزب اختلاف نے مزید 
کہا کہ ہماری جماعت مسلم لیگ ن کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ، میں جیل میں رہوں یا باہر اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا ۔ دوسری طرف ملک کی طاقتور اور اہم ترین شخصیت کے عشائیے میں اپوزیشن رہنماؤں کی شرکت کا احوال سامنے آگیا ، سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ان شخصیات نے کہاکہ اے پی سی کی کوئی اہمیت نہیں، حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،5سال پورے کرے گی، شہبازشریف خاموش رہے، لیکن بلاول بھٹو نے حکومت مخالف ساری باتیں کیں،عشائیے کے اختتام پر وزیراعظم بھی آگئے۔انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ اپوزیشن کی کل اے پی سی ہوگی، نوازشریف نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بنا لیا ہے، اب یوٹیوب چینل بھی بنا رہے ہیں، شیخ رشید کہہ رہے ہیں کہ میری بلاول بھٹو، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ، ن لیگ سے ش لیگ نکلے گی۔ میری مولانا فضل الرحمان کے بیٹے سے ملاقات ہوئی ان کو کہا اپنے والد کو سمجھاؤ۔ شیخ رشید کی یہ ملاقات ان سیاسی شخصیات سے اہم ترین طاقتور شخصیات کے گھر پرعشائیے میں ہوئی،یہ وہی شخصیات ہیں جنہوں نے دھرنے سے قبل مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔شرکاء میں شہباز شریف، بلاول بھٹو، شیریں رحمان، خواجہ آصف ، مولانا محمود، صادق سنجرانی، شاہ محمود قریشی اور عشایئے کے اختتام پرجب اپوزیشن کے مہمان چلے گئے تو وزیراعظم عمران خان بھی آگئے۔ ایک دو روز پہلے کی بات ہے ،جب عشائیہ ہوا۔عشائیے میں شہبازشریف خاموش رہے، ان شخصیات نے کہا کہ اے پی سی بالکل بھی نہیں ہوگی،حکومت پانچ سال چلے گی، ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی