09:59 pm
بینظیربھٹوکی یادتازہ ،بلاول کے پاکستان کا اگلاوزیراعظم بننے کی پیش گوئی کردی گئی

بینظیربھٹوکی یادتازہ ،بلاول کے پاکستان کا اگلاوزیراعظم بننے کی پیش گوئی کردی گئی

09:59 pm

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس ملک کا مستقبل ہیں اور وہی اگلے وزیراعظم ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والی ایک تقریب میںچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 32ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، اس موقع پر رحمان ملک نے کہا کہ گزشتہ روز بلاول کواپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوئی، ہمیں خوشحال پاکستان کیلئے بلاول میں امید کی ایک کرن نظر
آتی ہے، کیونکہ وہ اپنے نا نا ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے دکھائی دے رہے ہیں۔سینیٹر رحمان ملک نے پارٹی ورکروں کو متحد اور ثابت قدم رہنے پر زور دیا تاکہ ان کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مکمل سپورٹ مہیا کی جا سکے، کیونکہ اگر بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنا ہے تو اس کیلئے بلاول کے ہاتھ مضبوط کرنا ضروری ہے، جس کیلئے تمام ورکر اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر یکجا ہوجائیں اور پارٹی مفادات کیلئے کام کریں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹررحمان ملک نے کہا کہ راولپنڈی کی طرح ملک بھر کے دیگر شہروں میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ منائی گئی اور اس موقع پر شہید بینظیر بھٹو کی یاد دلا رہی ہے کیونکہ وہ ہر سال بلاول بھٹو کی سالگرہ پر خصوصی انتظامات کیا کرتی تھیں ، ان خیالات لا اظہار سینیٹر رحمان ملک نے گذشتہ روز پی پی پی راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری چوہدری افتحار احمد کے گھربلاول بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی 32ویں سالگرہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تازہ ترین خبریں

 وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی