10:46 am
سانحہ بلدیہ؛ رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 مرتبہ سزائے موت کا حکم

سانحہ بلدیہ؛ رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 مرتبہ سزائے موت کا حکم

10:46 am


کراچی(نیوزڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مجرموں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 ، 264 بار سزائے موت سنادی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی جس میں رحمان بولا، زبیر چریا اور رؤف صدیقی سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنائی جب کہ رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی سمیت 4ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں دیگر 4 ملزمان علی محمد، ارشد محمود، فضل
اور شاہ رُخ کو سہولت کاری کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی جب کہ بری ہونے والوں میں ادیب خانم، علی حسن قادری اور عبد الستار شامل ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 3 سال 7 ماہ بعد کارروائی مکمل ہونے پر 2 ستمبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 17 ستمبر کو سنایا جانا تھا تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے بغیر سماعت 22 ستمبر تک موخر کردی تھی۔سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالت نے رواں ماہ 2 ستمبر کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، مارچ 2015 میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی اور 5مارچ 2016 کو پروگریس رپورٹ پیش کی گئی جب کہ فروری 2017 میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، کیس میں ملزمان کے خلاف 400 عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔واضح رہے کہ 11ستمبر 2012 کو بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں 260 افراد جل کر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ فیکٹری مالکان نے آتشزدگی کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو قرار دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

بلاول تین صوبوں میں ’’تبدیلی‘‘ کیلئے سرگرم،سپیکر قومی اسمبلی بھی نشانے پر

بلاول تین صوبوں میں ’’تبدیلی‘‘ کیلئے سرگرم،سپیکر قومی اسمبلی بھی نشانے پر

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

بلوچستان: مختلف واقعات میں 9افراد جاں بحق،13 زخمی

بلوچستان: مختلف واقعات میں 9افراد جاں بحق،13 زخمی

کراچی ایکسپریس حادثہ: 15 ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی ایکسپریس حادثہ: 15 ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

 پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال