09:17 am
پریشان حال ملازمین کےلیے بڑی خوشخبری ،تنخواہوں کی مدمیں کتنے ارب روپے منظورہوگئے،پیسے کب دئیے جائیں گے،بڑی خبرآگئی

پریشان حال ملازمین کےلیے بڑی خوشخبری ،تنخواہوں کی مدمیں کتنے ارب روپے منظورہوگئے،پیسے کب دئیے جائیں گے،بڑی خبرآگئی

09:17 am

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 3 ارب 8 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔نجی خبررساں ادارے کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی صدارت  ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 3.8 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ہے، ملازمین کو رواں مالی سال کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی ہو گی۔ مشیر خزانہ نے ہدایت جاری کی کہ ریٹائرمنٹ پلان کے تحت
ملازمین کے بقایاجات کی تفصیلات اور اسٹیل ملز کی ادائیگیوں سے متعلق رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی بھی منظوری دے دی،جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کے اخراجات کیلئے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظور کرلی گئی۔

تازہ ترین خبریں