10:39 am
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی پر آنے والی مریم نواز کو شدید دھکم پیل کے دوران ان کے  اپنے ہی گارڈ نے کیا چیز دے ماری؟ویڈیو سامنے آگئی ۔۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی پر آنے والی مریم نواز کو شدید دھکم پیل کے دوران ان کے اپنے ہی گارڈ نے کیا چیز دے ماری؟ویڈیو سامنے آگئی ۔۔۔

10:39 am

مکمل ویڈیو دیکھنے سے قبل آپ سب ناظرین سے گزارش ہے کہ ہمارے چینل کو سبسکرائب کر لیں اور ساتھ موجود بیل کے آئیکن کو کلک کر لیں تاکہ ہماری تازہ ترین ویڈیو ز آپ تک پہنچتی رہیں ۔ 
 پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر شدید دھکم پیل دیکھنے میں آئی جس  دوران مریم نواز کے اپنے ہی گارڈ نے انہیں غلطی سے اپنی ہی کہنی مار د ی ۔۔۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں کہنی بہت زور سے لگی، ویڈیو میں کہنی لگنے پر مریم نواز کی درد بھری چیخ بھی سنی جا سکتی ہے ۔ ۔رش کے باعث کیپٹن(ر)صفدر اعوان بھی غصے میں آگئے اور کارکنان کو دھکے بھی دئیے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی ، سیاسی معاملات کو پارلیمنٹ میں ہی حل ہونا چاہیئے اور انہیں سیاسی قیادت کو ہی حل کرنے دیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت کی جانب سے گلگت بلتستان کے مسائل پر بلایا گیا لیکن یہ معاملہ سیاسی ہے اسے پارلیمنٹ میں طے ہونا چاہیئے ۔ صحافی نے مریم نواز سے پوچھا کیا عسکری قیادت کے ساتھ عشائیہ نواز شریف کی اجازت سے ہوا؟ اس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ڈنر ہوا یا نہیں اس کا علم نہیں میں نے بھی سنا ہے ، لیکن سیاسی معاملات سیاسی قیادت کو ہی حل کرنے دیں ، اور سیاسی قیادت کو بھی عسکری قیادت کے پاس نہیں جانا چاہیے تھا ، کیونکہ سیاسی معاملات پر پارلیمنٹ میں ہی بحث کی جانی چاہیے۔ قبل ازیں کمرہ عدالت میں نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک اشتہاری کی درخواست پر منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا ، نوازشریف کی قوت مدافعت کمزور ہے اور ان کا ادویات کے ذریعے علاج جاری ہے، تاہم نوازشریف کی صحت ایسی ہے کہ آپریشن ضروری ہے لیکن جب تک کورونا ہے ان کا آپریشن نہیں کیا جاسکتا ۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حزب اختلاف کی آل پارٹیس کانفرنس سے قبل آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کی تھی ۔

تازہ ترین خبریں