06:49 pm
سی سی پی او عمر شیخ نےایک بارپھر ہاتھ جوڑکر معافی مانگ لی

سی سی پی او عمر شیخ نےایک بارپھر ہاتھ جوڑکر معافی مانگ لی

06:49 pm


لاہور(این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اراکین کمیٹی کے ساتھ اپنے ناروا رویے پر معافی مانگی اور ہاتھ جوڑ کر کہا کہ مینوں معاف کر دیو ، میں جنوبی پنجاب سے ہوں اور وسطی پنجاب میں آ کر پھنس جاتاہوں ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا قاسم نون کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران سی سی پی او لاہور عمر شیخ بھی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ رانا تنویر نے کہا کہ میں اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں تھا اورمریمنواز کی نیب لاہور میں پیشی پر درج ایف آئی آر میں میرا نام شامل کر دیا گیا ۔ قاسم خان نون نے سی سی پی او سے استفسار کیا کہ کس کے کہنے پر رانا تنویر کا نام ایف آئی آر میں درج کیا گیا ۔سی سی پی او نے جواب دیا کہ لاہور نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اصغر نے نام دیا تھا ،
ابھی تک راناتنویر کے خلاف نہ چالان پیش کیا نہ انکوائری کی ، جورانا صاحب کہہ رہے ہیں اس پر ریقین رکھتاہوں اور معاملے کو دیکھوں گا ، سچ بتائوں تو میں رانا تنویر کے خلاف ایف آئی آر تفصیل سے نہیں پڑھ سکا، جس پر ارکان اسمبلی نے کہا کہ آپ اتنے غیرسنجیدہ ہیں کہ ایف آئی آر بھی نہیں پڑھی۔کمیٹی کے اراکین نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے رویے کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ اس پر وزیر مملکت علی محمد خان نے جواب دیا کہ سی سی پی او لاہور کا رویہ انتہائی نامناسب ہے ،میں حکومت کی طرف سے سی سی پی او کے رویے پر معذرت خواہ ہوں ۔ علی محمد خان کے یہ کہنے کے فوری بعد ہی سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اپنے رویے پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مینوں معاف کر دیو ، میں جنوبی پنجاب سے ہوں اور وسطی پنجاب میں آ کر پھنس جاتاہوں ۔ سی سی پی او کا جواب سن کر کمیٹی اراکین بھی قہقہے لگا کر ہنس پڑے ۔اراکین کمیٹی کا کہناتھا لگتا ہے آپ معافی کی بوریاںبھر کر لائے ہیں ۔‎

تازہ ترین خبریں

سینیٹ انتخابات ۔۔۔یوسف رضا گیلانی کو حکومتی اتحاد جانب سے 9 ووٹ ملے

سینیٹ انتخابات ۔۔۔یوسف رضا گیلانی کو حکومتی اتحاد جانب سے 9 ووٹ ملے

عوام کا سینیٹ الیکشن سے مکمل لاتعلقی اور عدم دلچسپی کا اظہار

عوام کا سینیٹ الیکشن سے مکمل لاتعلقی اور عدم دلچسپی کا اظہار

عمران خان کو اپنی اسمبلی سے شکست دلوانا تاریخی کامیابی ہے۔ بلاول بھٹو

عمران خان کو اپنی اسمبلی سے شکست دلوانا تاریخی کامیابی ہے۔ بلاول بھٹو

کے پی کے میں اب تک 12میں سے پانچ نشستوں پر حکومت کی کامیابی

کے پی کے میں اب تک 12میں سے پانچ نشستوں پر حکومت کی کامیابی

وزیر اعظم عمران خان اور زرتاج گل وزیر کا ووٹ بھی مسترد ہوا، نوید قمر

وزیر اعظم عمران خان اور زرتاج گل وزیر کا ووٹ بھی مسترد ہوا، نوید قمر

سینیٹ انتخابات کے بعد وزیراعظم عمران خان  عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے ہیں،اسفندیار ولی خان

سینیٹ انتخابات کے بعد وزیراعظم عمران خان  عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے ہیں،اسفندیار ولی خان

حکومت قومی اسمبلی سے خواتین نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب

حکومت قومی اسمبلی سے خواتین نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب

سینیٹ انتخابات ۔۔ ۔ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا ہے۔مریم نوا ز

سینیٹ انتخابات ۔۔ ۔ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا ہے۔مریم نوا ز

حکومت کا سینیٹ الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے کااعلان

حکومت کا سینیٹ الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے کااعلان

 ثابت ہوگیا کہ جعلی وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں، جعلی وزیراعظم کو آج ہی فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان

ثابت ہوگیا کہ جعلی وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں، جعلی وزیراعظم کو آج ہی فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان

سینیٹ انتخابات ۔۔۔۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں سینیٹ ووٹنگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کا انکشاف

سینیٹ انتخابات ۔۔۔۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں سینیٹ ووٹنگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کا انکشاف

یوسف رضا گیلانی کی جیت ۔۔ فیصل جاوید نے بڑا چیلنج دے دیا

یوسف رضا گیلانی کی جیت ۔۔ فیصل جاوید نے بڑا چیلنج دے دیا

کراچی سے 7 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 4امیدواران کامیاب

کراچی سے 7 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 4امیدواران کامیاب

سینیٹ انتخابات ۔۔۔۔ بلوچستان سےجنرل نشست پر 5 امیدوار کامیاب

سینیٹ انتخابات ۔۔۔۔ بلوچستان سےجنرل نشست پر 5 امیدوار کامیاب