03:00 pm
فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ مقرر کرنے کی سفارش

فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ مقرر کرنے کی سفارش

03:00 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو 11جماعتی اتحادی پی ڈی ایم کا سربراہ بنانے کی سفارش کردی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘ میں شامل اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت جمعیت علمائے اسلام 
کے رہنما اکرم خان درانی نے کی۔رہبر کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آئی ہے جس کے مطابق کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کوپی ڈی ایم کا سربراہ بنانےکی سفارش کی ہے۔کمیٹی کاکہنا ہے کہ صرف مولانا فضل الرحمان ہی اپوزیشن اتحاد کو مؤثر انداز میں چلاسکتے ہیں

تازہ ترین خبریں