08:41 pm
نوازشریف وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کےلئے تیار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف کے بیٹے کے سیکرٹری نے پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کرکے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کےلئے تیا ر ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کاؤنٹی کورٹ سے نوازشریف کے وارنٹ کی تعمیل کی رپورٹ جمع کرانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے مہلت مانگ لی اور سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اور ایون فیلڈ
ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف کے بیٹے کے سیکرٹری نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا، نوازشریف وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے تیار ہیں۔اس موقع پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ وارنٹ کی تعمیل کےلیے اس طرح طویل عرصہ کے لیے سماعت ملتوی نہیں کرسکتے جس کے بعد عدالت نے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال قید اور جرمانے، مریم نواز کو7 سال قید اور جرمانے اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 19 ستمبر 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سنائی گئی سزا معطل کرتے ہوئے تینوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔نواز شریف نے ایون فیلڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے تاہم عدالت نے ان کی درخواست مریم اور صفدر کی درخواست سے علیحدہ کردی ہے اور العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت ختم ہونے اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر 