03:52 pm
مریم نواز اور غریدہ فاروقی میں ٹوئٹرپر جنگ چھڑ گئی شہبازگل بھی میدان میں کود پڑے ، حیران کن صورتحال

مریم نواز اور غریدہ فاروقی میں ٹوئٹرپر جنگ چھڑ گئی شہبازگل بھی میدان میں کود پڑے ، حیران کن صورتحال

03:52 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر دلچسپ صورتحال پیدا، ٌپہلے غریدہ فاروقی کی مریم نواز کے ساتھ لفظی بحث ہوئی اسکے بعد اس بحث میں ڈاکٹر شہباز گل نے بھی انٹری ماردی ، جس پر غریدہ فاروقی نے انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حیرت انگیز صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب غریدہ فاروقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’مریم نواز صاحبہ نے کُھل کر شہباز شریف صاحب و دیگر کے آئی ایس آئی میس میں ملاقات کیلئے جانے کی مخالفت کر دی ، ن لیگ آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ ، جبکہ احسن اقبال صاحب نے کل ہی ہمارے پروگرام میں کہا کہ اِسمیں کوئی حرج نہیں پوری دنیا میں ہوتا ہے ۔۔۔


غریدہ فاروقی کو جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’’زیادہ چالاک بننے کی کوشش مت کرو ، میں نے ایک اصولی بیان دیا جو کہ ہمارے آئین کے عین مطابق ہے ، اس کو ایسا مت ظاہر کرو کہ یہ ہماری جماعت کے صدر یا کسی خاص شخصیت کے خلاف ہے‘‘۔ ۔۔۔۔

مریم نواز کے ری پلائی پر غریدہ فاروقی پھر میدان میں آئی اور درج ذیل پیغام چھوڑا۔ ۔۔۔۔


جس پر ڈاکٹر شہباز گل بھی میدان میں آگئے اور کہا کہ ’’آپ ہی دن رات ان کو پاکستان کا نجات دہندہ اور لبرل بنا کر دکھانے کا شوق رکھتے ہیں-ورنہ یہ وہی ہیں جنہیں کیک نہ ملے تو جوتے مارتے ہیں جوتے آپ لوگوں کو (میرا مطلب ہم عام عوام کو) ، کیا مارتے ہیں ؟ جوتے۔اب آپ نے یہ فیصلہ کر لیا ہوا ہے تو اب ساتھ ساتھ پیاز بھی کھائیں ان سے ‘‘۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شہباز گل کو جواب دیتے ہوئے غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ’’آپکے الفاظ اسقدر غیراخلاقی غیرمہذب اور خواتین کیلئے معاشرتی ادب آداب سے گِرے ہوئے ہیں کہ اب آپکو کیا جواب دوں۔ لیکن آپ نے سوچا ن لیگ والا “صحافیوں پر حملوں کا کریڈٹ” لینے میں پیچھے کیوں رہا جائے۔ آپ نے ہم خواتین صحافیوں کی 12اگست کی قرارداد کو ایک بار پھر سچ ثابت کر دکھایا۔‘‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبریں