04:38 pm
ماسٹر مائنڈ ایک انتہائی بااثر خاتون نکلی ، ڈاکٹر ماہا کیس میں اہم ترین گرفتاریاں ہو گئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا شاہ کو منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ملزمان نے خودکشی کرنے والی ماہا شاہ کو کوکین سپلائی کی۔اس حوالے سے این این آئی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں آئس، کرسٹل، چرس اور دیگر منشیات کی سپلائی کا آن لائن نیٹ ورک لاہور سے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اس نیٹ ورک کی ماسٹر مائنڈ ایک خاتون ہیں جو لاہور کے بااثر 
حلقوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن ساوتھ بشیر احمد بروہی کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا علی کی خودکشی کی تفتیش کے دوران پولیس کراچی کے پوش علاقوں میں آن لائن ڈرگ سپلائی کرنے والے گروہ تک پہنچی، اس گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ ایس ایس پی بشیر بروہی کے مطابق آئس، کرسٹل اور دیگر منشیات استعمال کرنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں سوشل میڈیا نیٹ ورک پر کھانے پینے کا سامان اور دیگر اشیا منگوانے کی طرح آرڈرز کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے دوسرے اکائونٹ سے یہ آرڈر لاہور کی ایک خاتون کو بھیجا جاتا ہے،یہ خاتون کراچی میں موجود اپنے نیٹ ورک کے لوگوں کو سپلائی فراہم کرنے کا آرڈر دیتی ہیں۔ پولیس کے مطابق کراچی کے کسی بھی علاقے میں کسی بھی وقت 30 سے 40 منٹ کے اندر اندر ڈلیوری کردی جاتی ہے رقم کی ادائیگی سپلائی کے وقت کیش میں کی جاتی ہے۔ بشیر بروہی کے مطابق ڈاکٹر ماہا علی کو کلفٹن کے کلینک میں آرڈر کرنے کے 30 منٹ میں اسی گروہ نے منشیات کی آخری ڈیلیوری دی تھی۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر ماہا علی کو منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس اس نیٹ ورک کے دیگر افراد تک پہنچی تاہم ابھی تک اس خاتون اور دیگر مرکزی کرداروں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا