02:19 pm
سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی حکومت کو نوٹس بھجوانےکی استدعا مسترد

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی حکومت کو نوٹس بھجوانےکی استدعا مسترد

02:19 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل میں حکومت کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیے کہ پہلے ثابت کریں کہ درخواست قابل سماعت ہے، آرٹیکل 211 کے تحت جوڈیشل کونسل کی رپورٹ چیلنج نہیں ہوسکتی۔جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
شوکت عزیز صدیقی کے وکیل حامد خان نے کہا کہ رجسٹرار اعتراضات کالعدم قرار دینے کے حکم میں درخواست قابل سماعت ہونے کا تاثر ہے جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اعتراضات کالعدم قرار دینے کے حکم میں آرٹیکل 211 کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیس کے تفصیلی فیصلے میں آرٹیکل 211 کی تشریح ہوگی۔جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ عدالت کی اس نقطے پربھی معاونت کریں کہ آئین نے برطرف جج کو اپیل کا حق کیوں نہیں دیا؟ملکی حالات کی آدھی ذمہ داری عدلیہ باقی دیگر اداروں پر عائد ہوتی ہے، جسٹس شوکت عزیزجسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں ججز برطرفی میں پارلیمان کا کوئی کردار نہیں، بھارت میں ججز برطرفی میں پارلیمان کے کردار کی وجہ سے کھچڑی پک گئی ہے، جنہیں آپ نوٹس جاری کرنے کا کہہ رہے وہ یہاں موجود ہیں، برطرفی کے فیصلے کو بدنیتی پرمبنی یا اختیار سے تجاوز ثابت کریںعدالت نے مزید سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے متنازع خطاب پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا جسٹس شوکت عزیز کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 21 جولائی 2018 کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران حساس اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔ یاد رہے کہ جسٹس شوکت صدیقی ملکی تاریخ کے دوسرے جج ہیں جن کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ اس سے قبل 1973 میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت علی کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

جرنیل بھائی کے جو اثاثے نکلے ہیں، اس کا ایک چوتھائی مجھے دے دو میں سار ا اسے دے دوں گا

جرنیل بھائی کے جو اثاثے نکلے ہیں، اس کا ایک چوتھائی مجھے دے دو میں سار ا اسے دے دوں گا

اس سال قرض چکانے کیلئے کتنے ارب ڈالر قرض لیا جائے گا؟ عوام کا ہوش اڑا دینےوالی خبر۔۔اللہ ہی اس قوم پر رحم کرے ۔

اس سال قرض چکانے کیلئے کتنے ارب ڈالر قرض لیا جائے گا؟ عوام کا ہوش اڑا دینےوالی خبر۔۔اللہ ہی اس قوم پر رحم کرے ۔

بچوں کی صحت سب سے اہم کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے،وزیرتعلیم نے اہم اعلان کردیا۔ والدین کیلئے بڑی خوشخبری

بچوں کی صحت سب سے اہم کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے،وزیرتعلیم نے اہم اعلان کردیا۔ والدین کیلئے بڑی خوشخبری

مسلم لیگ ن کے مزید 2 رہنماوں کی جانب سے ’’آبپارہ‘‘ میں خفیہ ملاقات کیے جانے کا انکشاف، ایک تو رانا ثنا اللہ نکلے دوسرا کون ؟ 

مسلم لیگ ن کے مزید 2 رہنماوں کی جانب سے ’’آبپارہ‘‘ میں خفیہ ملاقات کیے جانے کا انکشاف، ایک تو رانا ثنا اللہ نکلے دوسرا کون ؟ 

بے روزگارپاکستانی نوجوانوں کےلیے شاندارخوشخبری ،نوکریاں  ہی نوکریاں،اپنے کاغذات تیارکرلیں پھرنہ کہناخبرنہ ہوئی

بے روزگارپاکستانی نوجوانوں کےلیے شاندارخوشخبری ،نوکریاں ہی نوکریاں،اپنے کاغذات تیارکرلیں پھرنہ کہناخبرنہ ہوئی

سانحہ اے پی ایس  پشاور کا ذمہ دار کون۔۔ کس کی غفلت  سے 270سے زائد جانیں گئیں؟ سپریم کورٹ کے حکم پر جاری رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

سانحہ اے پی ایس پشاور کا ذمہ دار کون۔۔ کس کی غفلت سے 270سے زائد جانیں گئیں؟ سپریم کورٹ کے حکم پر جاری رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

اگراس وقت الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف ہار جائے گی کیونکہ۔حکومت کن مشکلات

اگراس وقت الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف ہار جائے گی کیونکہ۔حکومت کن مشکلات

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی  جانب سے گندی گالیاں دینے پر اعلیٰ تعلیم یافتہ سب انسپکٹر نے استعفیٰ دیدیا

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی جانب سے گندی گالیاں دینے پر اعلیٰ تعلیم یافتہ سب انسپکٹر نے استعفیٰ دیدیا