04:50 pm
وزیر اعظم پورٹل پر شکایت کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، دادرسی کی جائے، صارفین

وزیر اعظم پورٹل پر شکایت کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، دادرسی کی جائے، صارفین

04:50 pm


اسلا م آباد (خصوصی رپورٹ، سیف اللہ) آئیکسو کے شکایتی مرکز راول ٹائون نے غنڈہ گردی کی انتہا کردی ۔سٹاف آفس میں بیٹھے کر اپنا وقت خوش گپیوں میں گزارنے لگا۔ شکایت کنندگان ذلیل و خوار ہونےلگے۔ تفصیلات کے مطابق برما ٹائون کے رہائشیوں نذر حسین،ناصر محمود ،محمد عبد اللہ ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ برما ٹائون دعا کلینک والی گلی میں تکنیکی فالٹ کی بنا پر بجلی کی بندش روز کا معمول ہے۔ اور جب راول ٹائون کے
شکایتی سنٹر کے نمبر 0519255880پر کال کی جاتی ہے تو سٹاف فون اٹھا کر سائیڈ پر رکھ دیتا ہے ۔ جس کی وجہ سے نمبر گھنٹوں مصروف ملتا ہے۔ اکثر دن کو لکھوائی گئی شکایات کے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد شام کو دوبارہ کمپلینٹ کی جاتی ہے تو پتہ چلتا ہے کہ دن کو کوئی شکایت درج ہی نہیں کی گئی ۔اور دن کا سٹاف چھٹی کرکے گھرجا چکا ہے۔ یہ سلسلہ گزشتہ دو سالوں سے جاری ہے۔ مجبوراً صارفین کو پرائیویٹ ٹیکنیشن بلوا کر جیب سے ہزاروں روپے خرچ کرکے بجلی ٹھیک کروانی پڑتی ہے۔ جبکہ واپڈا کے قانون کے مطابق مین لائن سے اگر کوئی فالٹ ہو تو کوئی پرائیویٹ ٹیکنیشن اسے ٹھیک کرنےکا مجاز نہیں ہے۔ اہلیان علاقہ کا کہناہے کہ انھیں یاد نہیں پڑتا کہ کبھی انھوںنے راول ٹائون شکایتی سنٹرپر کاکال کی ہو اور انھیں ریلیف ملا ہو۔ سرکاری محکمے کے ملازمین دفتر کے اوقات کار کو خوش گپیوں میں گزار کر بغیر کسی کام کاج کے تنخواہیں بٹور رہے ہیں۔ اس ضمن میں وزیراعظم پورٹل پر شکایت بھی بے سود ہے۔ کیونکہ وہاں پر بیٹھا ہوا عملہ بھی اس طرح شکایت کو ادھر سے ادھر پہنچانے کی خانہ پری کرکے آخر میں خاموش ہوجاتا ہے۔ شہریوں نے اس ضمن میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں