07:23 am
آج کہاں کہاں بادل برسیں گےکہاں سورج آگ برسائے گا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

آج کہاں کہاں بادل برسیں گےکہاں سورج آگ برسائے گا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

07:23 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ، خطۂ پو ٹھو ہار ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج
چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد 44،نورپورتھل، سکرنڈاوررحیم یارخان میں42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں