02:30 pm
مسلم لیگ ن کے مزید 2 رہنماوں کی جانب سے ’’آبپارہ‘‘ میں خفیہ ملاقات کیے جانے کا انکشاف، ایک تو رانا ثنا اللہ نکلے دوسرا کون ؟ 

مسلم لیگ ن کے مزید 2 رہنماوں کی جانب سے ’’آبپارہ‘‘ میں خفیہ ملاقات کیے جانے کا انکشاف، ایک تو رانا ثنا اللہ نکلے دوسرا کون ؟ 

02:30 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے مزید 2 رہنماوں کی جانب سے "آبپارہ" میں خفیہ ملاقات کیے جانے کا انکشاف، سینئر صحافی روف کلاسرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پہلے یہ باتیں خفیہ رہتی تھیں پر اب سب کو معلوم ہوگیا ہے کہ کہاں ملاقاتیں ہوتی ہیں، لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے ایک ساتھی کے ہمراہ آبپارہ میں واقع کیفے میں اہم ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر 
کی آرمی چیف سے ہوئی ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد سے مزید کئی ملاقاتوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ کار روف کلاسرا کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اور سینئر لیگی رہنما کی خفیہ ملاقات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ پہلے یہ باتیں عام نہیں کہی جاتی تھیں تاہم اب تو سب کو ہی معلوم ہوگیا ہے کہاں ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ روف کلاسرا کا دعویٰ ہے کہ سینئر ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے اور لیگی رہنما کے ہمراہ حال ہی میں آبپارہ میں واقع ایک کیفے میں اہم ملاقات کی۔ تاہم سینئر صحافی کی جانب سے اس ملاقات کی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن کے لوگ عوام کے سامنے کچھ باتیں کرتے ہیں جبکہ اندر سے یہ سب کچھ اور ہیں، خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں۔ ایک ایک شخص کو جانتا ہوں کون کب کہاں ملاقاتیں کرتا رہا ہے۔ مجھ سے متعلق جو لوگ باتیں کر رہے ہیں ان لوگوں نے یہ بند نہ کیا تو پھر ساری ملاقاتوں کا ڈیٹا جاری کر دوں گا۔ وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے، اب سے ہر ہفتے ایک لیڈر کو ایکسپوز کریں گے، جو خفیہ ملاقاتیں کرتا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کونہیں چھوڑوں گا،ان  کے لیے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔شوکت ترین

نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کونہیں چھوڑوں گا،ان  کے لیے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔شوکت ترین

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کر دیا

سیالکوٹ ریلوے پولیس نےگھر سے نقدی لے کر بھاگنے والی بچی والدین کے حوالے کردی

سیالکوٹ ریلوے پولیس نےگھر سے نقدی لے کر بھاگنے والی بچی والدین کے حوالے کردی

میٹرک بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات... اسکولوں کو بھی ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیئے گئے۔ ‏

میٹرک بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات... اسکولوں کو بھی ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیئے گئے۔ ‏

دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز کی کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ

دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز کی کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ

روس کا برطانوی جنگی جہاز پر انتباہی فائرنگ اور بمباری کا دعویٰ

روس کا برطانوی جنگی جہاز پر انتباہی فائرنگ اور بمباری کا دعویٰ

انڈیا کانام تبدیل ۔۔ اب کیا رکھا جائےگا

انڈیا کانام تبدیل ۔۔ اب کیا رکھا جائےگا

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے 10 جولائی کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے 10 جولائی کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔