04:36 pm
 گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا گیا تو یہ ہندوستانی موقف کی تائید ہوگی، سردار عتیق احمد خان

گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا گیا تو یہ ہندوستانی موقف کی تائید ہوگی، سردار عتیق احمد خان

04:36 pm

مظفرآباد (ویب ڈیسک) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا گیا تو یہ ہندوستانی موقف کی تائید ہوگی، اقوم متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے بہت اچھی بات ہے کہ گلگت بلتستان کے عوا م طویل عرصہ سے محرومی کا شکار ہیں ان کی بات اور ان معاملات اور مسائل پر توجہ دی جارہی ہے ، ہماری دلی ہمدردیاں گلگت بلتستان کے ساتھ ہیں ، ان کے آئینی ، سیاسی ،انسانی ، مالیاتی،اقتصادی حقوق کا خیال رکھا جارہا ہے ،
آج تک پاکستانی حکومتوں کی اخلاقی برتری رہی ہے ہندوستان کے مقابلے میں ، پاکستان نے کبھی بھی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی نہیں کی جبکہ ہندوستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی نفی کی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کا عالمی سطح پر موقف مضبوط جبکہ ہندوستان کا موقف کمزور ہے ، ان خیالات کا اظہار انھوںنے ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور مہاراجہ کی ریاست کے تصور کے تحت پوری ریاست کا حصہ ہے ، معاہدہ کراچی میں وزیر امور کشمیر اور صدر مسلم کانفرنس حکومت آزاد کشمیر کے درمیان گلگت بلتستان کے انتظام کے لئے باقاعدہ معاہدہ ہوا ، جس کو معاہدہ کراچی کہا جاتا ہے، گلگت بلتستان کے بارے میں فیصلہ کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا جانا ضروری ہے جس سے تحریک آزادی متاثر نہ ہو ، حریت کانفرنس مسلم کانفرنس کشمیری عوام اس مسئلے کے سٹیک ہولڈرہیں اس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کی قیادت پاکستان کے لئے اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں ، اب تک 6 لاکھ جانیں دے چکے ہیں اس مسئلے سے تحریک آزادی اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو متاثر نہیںہونا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ گلگت ، بلتستان کے اسٹیٹس کی تبدیلی کے لئے وسیع پیمانے پر مشاورت ہونی چاہیے اور اس میں مسئلے کی باریکی اور نزاکت کا خیال رکھا جانا چاہیے ، جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ کشمیری عوام کی قربانیوں کو ضائع کرنے کا باعث بن سکتا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

 وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی