05:28 am
وزیراعظم پاکستان کااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  سے خطاب،بھارتی حکومت سیخ پا،سنگین الزامات لگادئیے

وزیراعظم پاکستان کااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب،بھارتی حکومت سیخ پا،سنگین الزامات لگادئیے

05:28 am

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھارتی وفد نے واک آئوٹ کردیا ۔بھارتی میڈیا نے ایک ویڈیو کے حوالے سے بتایا کہ جب عمران خان نے اجلاس سے ورچوئل خطاب شروع کیا تو بھارتی وفد جنرل اسمبلی کے ہال سے واک آوٹ کرگیا ۔ انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی سفیر
مجیتو وینیتو اس وقت ہال میں کھڑے ہوگئے اور واک آئوٹ کرگئے جب عمران خان نے مودی پر تنقید شروع کردی اور کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ۔دریں اثناء پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ میں بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی نا انصافیوں پر آواز اٹھانے پر انڈین حکومت سیخ پا ، بھارت نے اقوام متحدہ میں ایک بار پھر پاکستان پر دہشتگردی کے لغو الزامات عائد کردیے ہیں ۔