06:52 am
آج کہا ں کہاں بارش متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی،عوام کیلئے بڑی خوشخبری

آج کہا ں کہاں بارش متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی،عوام کیلئے بڑی خوشخبری

06:52 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، خطۂ پوٹھو ہار، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم مری ، اسلام آباد، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوامیں چند مقامات پر بارش ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش( ملی میٹر) :پنجاب : مری 06، اسلام آباد( سید پور03، گولڑہ 02،زیروپوائینٹ01)، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 03، اور کشمیر: راولاکوٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکاڑد کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیرآباد 42،تربت ، دادو 41 اوررحیم یارخان میں40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں