06:56 am
وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں دھواں دار تقریر کے بعد افغان صدر کو فون گھمادیا۔۔۔ کیا پیغام دے ڈالا؟ تہلکہ خیز تفصیلات

وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں دھواں دار تقریر کے بعد افغان صدر کو فون گھمادیا۔۔۔ کیا پیغام دے ڈالا؟ تہلکہ خیز تفصیلات

06:56 am

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اورافغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مکمل تعاون کی ایک بار پھر یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان ہی مثبت کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ اور
بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہوا۔ عمران خان نے دوحا میں انٹرا افغان مذاکرات پر متعلقہ فریقین کے اقدامات کی تعریف کی، اور لڑائی بندی اور مار پیٹ میں کمی کے لیے تمام افغان جماعتوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ تمام افغان اسٹیک ہولڈرز کو اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور مل کر ایک جامع سیاسی معاہدے پر اتفاق کرنا چاہیے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ افغان عوام اپنے بہتر مستقبل کے لیے جو بھی فیصلہ کریں گے پاکستان اس کی مکمل حمایت کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور افغان امن عمل و دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے افغان امن عمل کے لئے پاکستان کی پختہ حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ ان کوششوں سے امریکہ طالبان امن معاہدہ اور بین الافغان مذاکرات کے آغاز کی صورت میں مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کیلئے متعلقہ فریقین کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم نے افغانستان میں فائر بندی کے سلسلہ میں مار پیٹ میں کمی کیلئے کام کرنے والے تمام افغان فریقین کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام افغان شراکت داروں کو اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغان حکومت اور افغان عوام کی قیادت میں اجتماعی جامع سیاسی معاہدہ کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کی جانب سے اپنے مستقبل کیلئے کئے جانے والے فیصلوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے حوالہ سے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعمیری تعلقات اور افغان عوام کیلئے امن، استحکام و خوشحالی کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداﷲ عبداﷲ اگلے ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم نے افغانستان کے دورہ کی دعوت دینے پر صدر اشرف غنی کا شکریہ ادا کیا اور جلد دورہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

تازہ ترین خبریں