07:58 am
میٹرک میں فیل ہونیوالے طلباءکو خوشخبری سنا دی گئی

میٹرک میں فیل ہونیوالے طلباءکو خوشخبری سنا دی گئی

07:58 am

لاہور (ویب ڈیسک) میٹرک کے ضمنی امتحان دینے والے امیدواروں کو سپلیمنٹری میں صرف دہم جماعت کے مضامین کا امتحان دینا ہوگا۔دنیا نیوز کے مطابق نہم کے مضامین کے نمبر دسویں میں حاصل کروہ نمبروں کے مطابق ملیں گے۔جن طلبہ کے رزلٹ کارڈ پر مکمل فیل یا چند مضامین میں فیل لکھا ہے،وہ ضمنی امتحان دیں گے۔ضمنی امتحان
کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ 28 ستمبر، دوگنا 05 اکتوبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 12 اکتوبر تک حبیب بینک کی کسی بھی برانچ میں داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں، داخلہ کسی ادارے کی بجائے طالب علم کو خود بھیجنا ہوگا۔