01:10 pm
اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس اثر کر گئی۔۔۔پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس اثر کر گئی۔۔۔پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

01:10 pm

لاہور (ویب ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا، سردار ایازصادق کہتے ہیں قانون سازی کے لیے ان سے ملاقاتیں کیں جو اصل میں حکومت کررہے ہیں، لیکن اب مزید ملاقاتیں نہیں ہونگی۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےسابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پنجاب حکومت پر برس پڑے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو توڑ کر عوام اور انکے نمائندوں سے ناانصافی کی گئی، بلدیاتی اداروں کو
توڑنے کے خلاف کیس زیر سماعت ہے جس کا فیصلہ ہونے کو نہیں، حلقے توڑے گئے تاکہ مخالف سیاسی امیدوار کامیاب نہ ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بار بار سیکرٹری بلدیات کو تبدیل کرنا بوکھلاہٹ نہیں تو کیا ہے۔ تاہم جتنے مرضی من پسند حلقے بنالیں ہمارے شیر انکو شکست دینگے، لیگی کارکن گراس روٹ پر عوامی خدمت کرتے ہیں، اس لیے عوام انہیں ووٹ دیتے ہیں۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ میری باجوہ صاحب سے ملاقات نہیں ہوئی، تاہم سپیکر قومی اسمبلی کے گھر پر قانون سازی کے حوالے سے کچھ ملاقاتیں ضرور ہوئیں۔ سپیکر قومی اسمبلی کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقاتیں پارٹی کی لیڈر شپ کی اجازت سے ہوئیں، قانون سازی کیلئے ہونے والی تمام ملاقاتیں پارٹی قیادت کے علم میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایازصادق نے کہا کہ جو اس حکومت کو چلارہے ہیں، ان سے قانون سازی کے حوالے سے ملاقات ہوئی، ہماری قیادت نےواضح پیغام دے دیا ہے،اب حکومت کے ساتھ کسی بھی بات چیت کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم تیاری کررہے ہیں، جلسے جلسوں اور ریلیوں کی اور آخر میں استعفوں کی۔ ن لیگی رہنما ملک عاطف بالی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں یونین کونسل 150 سے سینئر پی ٹی آئی کارکن ہمایوں فیض نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر حاجی اللہ رکھا، ملک کاشف بالی، سید اخلاص حسین، رانا عابد حسین، چودھری مقصود گجر، راناانعام، منظوربٹ، یونس شاد، کاشف چودھری سمیت دیگر ن لیگی رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا